بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

لومیرج کرنے والے جوڑے کی 2 بچیاں بطور جرمانہ دینے کا فیصلہ، جرگے نے حیرت انگیز سزا سنا دی

datetime 17  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد (این این آئی)صوبہ سندھ کے شہرجیکب آباد کے علاقے تھل میں جیکب آباد کے علاقے تھل میں والدہ اوروالد کی اجازت کے بغیر شادی کرنے والے جوڑے کیلئے بطورسزا جرگے نے ان کی 7 سے 8 سال کی عمر کی دو بچیاں جرمانے میں دینے کا فیصلہ کرلیا۔30 سالہ بیوہ حاجرہ منگی نے 28 سالہ دادو منگی نامی شخص

سے اپنی مرضی سے شادی کی تھی۔ حاجرہ کی ایک بیٹی ہے جبکہ دادو کی بھی ایک بیٹی ہے۔حاجرہ کے والدین کا کہنا ہے کہ یہ شادی ان کی اجازت کے بغیر کی گئی۔اس معاملے پر جرگہ بدھ 15 مارچ کی شام ٹھل کے گاں گڑھی حسن میں قبائلی سردار ذوالفقارخان سرکی کی رہائشگاہ پرہوا۔قبائلی سردارنے معاملہ سننے کے بعد فیصلہ کیا کہ حاجرہ کے خاندان کی خوشی کیلئے حاجرہ اور دادوکی بیٹیوں کو ان کے حوالے کردیا جائے گا اور خاندان کے فیصلے کے مطابق شادی کی جائے گی۔اس کے علاوہ جرگے نے اس جوڑے کو سزا کے طور پر 2 لاکھ روپے جرمانہ کی ادائیگی کا حکم سنایا۔ جرمانہ کی رقم سے 50 ہزارموقع پر ادا کردیے گئے جبکہ بقایا رقم 2 اقساط میں دینے کا حکم دیا گیا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 2019 میں جرگے کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ صوبہ سندھ کے شہرجیکب آباد کے علاقے تھل میں جیکب آباد کے علاقے تھل میں والدہ اوروالد کی اجازت کے بغیر شادی کرنے والے جوڑے کیلئے بطورسزا جرگے نے ان کی 7 سے 8 سال کی عمر کی دو بچیاں جرمانے میں دینے کا فیصلہ کرلیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…