اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض معاہدے میں تاخیر،پاکستان کو ڈالرز کی کمی کا سامنا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ ڈالرز کی کمی کے باعث آئی پی پیز کی ادائیگیاں تاخیر کا شکار ہوگئیں،چینی کمپنیوں کے انڈیپنڈنٹ پاور پلانٹس کو ادائیگیوں میں تاخیر کا سامنا ہے اور بقایا جات ڈیڑھ ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ چینی انڈیپنڈنٹ پاور پلانٹس نے ادائیگیوں میں تاخیر پر سی پی پی اے کو آگاہ کر دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سی پیک کے تحت ساہیوال،پورٹ قاسم اور حب میں پاور پلانٹس کوئلے پر چل رہے ہیں،چین کے کوئلے کے پاور پلانٹس کو ادائیگیاں بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔