جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

قومی ایئر لائن پی آئی اے تباہی کے دہانے پر میگاکرپشن کا بازار گرم ہے، شمیم اکمل کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 16  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ایئرلیگ آف پی آئی اے ایمپلائز یونین کے مرکزی صدر شمیم اکمل نے پی آئی اے مینجمنٹ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سنگین الزامات لگائے ہیں۔ شمیم اکمل نے پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی موجودہ انتظامیہ نے قومی ادارے کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے میرٹ کی سنگین خلاف ورزیوں

نے سب کو ہلاکر رکھ دیا ہے، وفاقی وزیر ہوا بازی کو بار بار پی آئی اے میں ہونے والے میگاکرپشن کی شکایات کے باوجود کرپٹ انتظامیہ کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ یہ وفاقی وزیر سعد رفیق کی نااہلی ہے کہ ان کی ناک کے نیچے اتنی سنگین خلاف ورزیاں اور میگا کرپشن ہورہی ہو اور انہیں اس کا احساس تک نہ ہو یہ المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز دور سے قبل پی آئی اے میں صرف 14جہاز تھے انہوں نے اقتدار میں آکرپی آئی اے کو پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر قائم کام کرتے ہوئے انکی تعداد میں (34)تک کا اضافہ کرکے قومی ادارے کو منافع بخش بنایا مگر افسوس انکے بعد کی آنے والی حکومتوں نے ادارے کو وسعت دینے کے بجائے منافع بخش قومی ادارے کو آسمان کی بلندیوں سے گزارکر زمین بوس کردیا۔ شمیم اکمل نے مزید کہاکہ آج پی آئی اے کے ملازمین موجودہ انتظامیہ کو ناقص کارکردگی اور غلط منصوبہ بندی کے سبب کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ میڈیکل سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے پیکیجز ختم کرکے ملازمین کو زندہ درگور کردیا گیا ہے۔ پی آئی اے کا ہر شعبہ کرپشن کی نظر ہے نااہل افسران کی تعیناتی نے ادارے کو تباہ و برباد کردیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قومی ادارے میں نواز دور کی ایوی ایشن پالیسی 2015 اور پاکستان ویژن 2025 ریوائیول اینڈ اسٹرکچرنگ آف پی آئی اے کو بحال کیا جائے۔ سعد رفیق اپنے قائد میاں نواز شریف کے ویژن کو کھڈے لائن نہ لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں ہونے والی میگا کرپشن اور بدعنوان افسران کی نشاندہی کیلئے وہ سعد رفیق وفاقی وزیر کو بریفنگ دینے کو تیار ہیں۔ شمیم اکمل نے کہا کہ ایئرلیگ مسلم لیگ (ن) کی نمائندہ تنظیم ہے جس نے ہمیشہ محنت کشوں کے حقوق رواداری میں کرپشن کیخلاف آواز بلند کی ہے سی بی اے کی حیثیت سے ملازمین کی فلاح و بہود کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔

چارٹرڈ آف ڈیمانڈ منظور کراکر ملازمین کیلئے مراعات کو یقینی بنایا ایئرلیگ قومی ادارے کو تباہ ہوتے نہیں دیکھ سکتی آج ملک میں اتحادی جماعتوں کی حکومت ہے وزیر اعظم نوازلیگ سے ہیں انہوں نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ پی آئی اے کی تباہی کے ذمہ داران کیخلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے نااہل مینجمنٹ کو ہٹاکر اہل اور ادارے سے مخلص ایماندار افسران تعینات کرکے ادارے کو مزید تباہی سے بچائیں۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…