اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر امریکی ڈالر انٹربینک میں مہنگا جبکہ اوپن مارکیٹ میں سستا ہو گیا ۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 68پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد ایک ڈالر 282.29 روپےکا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں ایک روپیہ کمی ہوئی جس کے بعد 284 روپے کا ہو گیا ہے۔