تہران(این این آئی )ایران نے روس سے سخوئی ایس یو 35 لڑاکاطیارے خریدکرنے کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پابندیوں کا شکارایران کی فضائیہ کے پاس اس وقت طیاروں کا ایک پرانابیڑاہے اور وہ اپنے جنگی طیاروں کوفضا میں رکھنے کے لیے
فاضل پرزہ جات کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔اقوام متحدہ کودیے گئے ایک بیان میں تہران نے کہا ہے کہ اس نے1980-88 کی ایران عراق جنگ کے تناظرمیں اپنے بیڑے کومکمل کرنے کے لیے لڑاکا طیارے خریدکرنے کے لیے دوسرے ممالک سے رابطے شروع کردیے تھے۔بیان میں کہاگیا کہ روس نے اکتوبر2020 میں اقوام متحدہ کی قرارداد2231 کے تحت ایران پرروایتی ہتھیاروں کی خریداری پر عایدپابندیوں کی مدت ختم ہونے کے بعدانھیں فروخت کرنے پرآمادگی کا اعلان کیا تھا۔بیان میں مزیدکہاگیاکہ سخوئی 35 لڑاکا طیارے تکنیکی طورپرایران کے لیے قابل قبول ہیں۔تہران نے گذشتہ ایک سال کے دوران میں فوج سمیت مختلف شعبوں میں ماسکو کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کیے ہیں۔