پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ظل شاہ کے ساتھ پیش آئے حادثے کی فوٹیج سامنے آگئی

datetime 12  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے مقتول کارکن ظل شاہ عرف علی بلال کے کیس میں مزید انکشافات سامنے آگئے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ظل شاہ کو وین سے اتارنے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقتول کارکن کو ساتھیوں سمیت ناکے سے پہلے اتارا گیا

اور چار لوگ ڈیوائیڈر کراس کر کے دوسری طرف چلے گئے۔پل چڑھتے ہی سیاہ رنگ کی گاڑی نے ٹکر ماری جس کی زد میں مقتول کارکن آیا، ڈرائیور جہانزیب اور عمر نے گاڑی سائیڈ پر روک کر ظل شاہ کو ویگو میں ڈالا اور پھر وہاں سے اسپتال روانہ ہوئے جہاں وہ لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے۔گاڑی کی مختلف مقامات سے گزرنے کی فوٹیجز بھی پولیس نے حاصل کیں ۔واضح رہے کہ ایک روز قبل پولیس نے اسپتال چھوڑ کر جانے والے دو افراد کو گرفتار کر کے گاڑی کو حراست میں لیا تھا، تفتیش کے دوران ملزمان نے مبینہ طور پر انکشاف کیا تھا کہ علی بلال کی ہلاکت پولیس تشدد نہیں بلکہ حادثے کی وجہ سے پیش آئی۔ظل شاہ پولیس گاڑی سے نکل کر فورٹریس پل کی طرف بھاگا تو ویگو ڈالے سے ٹکرا گیا تھا جس پر اسے سی ایم ایچ اسپتال لے جایا گیا ۔ اس کے بعد سروسز ہسپتال پہنچایا گیا اس دوران اس کی موت واقع ہوئی۔ پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…