منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کیمرے اور الیکٹرانک چپ سے لیس کبوتر بھارت کو پریشان کرنے لگا

datetime 11  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی میڈیا نے 10 دن قبل کونارک کے ساحل سے تقریبا 35 کلومیٹر دور لنگر انداز ہونے والے ماہی گیروں کے کبوتر کو تلاش کرنے کے متعلق خبر شائع کی جس نے بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا۔ بعض افراد نے اس کا مذاق بھی اڑایا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک کبوتر اڑیسہ کے جگت سنگھ پور ضلع میں پارادیپ کے ساحل سے مچھلی پکڑنے والی ایک کشتی سے پکڑا گیا ہے۔ اس کبوتر کے ساتھ کیمرے اور الیکٹرانک چپ منسلک تھی۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ کبوتر جاسوسی میں استعمال ہو رہا تھا۔کچھ ماہی گیروں کو یہ کبوتر چند روز قبل اپنی کشتی پر ملا تھا۔ ماہی گیروں نے بدھ کو اس پرندے کو پکڑ کر میرین پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔جگت سنگھ پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ راہول نے بتایا کہ ویٹرنرین ڈاکٹر پرندے کا معائنہ کریں گے۔ ہم کبوتر کی ٹانگ سے منسلک آلات کی جانچ کرنے کے لیے فرانزک لیبارٹری کی مدد حاصل کریں گے۔ یہ آلات ایک کیمرہ اور مائکروچپ لگتے ہیں۔راہول نے کہا کہ پولیس ماہرین کی مدد لے گی تاکہ پرندوں کے پروں پر نامعلوم زبان میں لکھی گئی تحریر کو پولیس کے لیے مقامی زبان میں بیان کیا جا سکے۔ماہی گیری کی کشتی کے ایک ملازم سارتھی نے بتایا کہ میں نے کبوتر کو کشتی پر دیکھا۔ پھر اچانک دیکھا کہ کچھ اوزار پرندے کی ٹانگوں سے جڑے ہوئے تھے۔ چیک کرنے پر یہ بھی معلوم ہوا کہ اس کے پروں پر کچھ لکھا ہوا تھا۔ میں اسے سمجھ نہیں سکا کیونکہ یہ مقامی زبان میں نہیں تھا ۔پرندہ قریب آتے ہی پکڑا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…