بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

ظلِ شاہ کی میت کو غسل دیتے ہوئے کس طرح کے زخموں کے نشانات دیکھے؟ غسل دینے والے شخص محمد احسن نے بتادیا

datetime 11  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما فوادچودھری نے ظل شاہ کو غسل دینے والے شخص کا انٹرویو اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر شیئر کردیا۔ظل شاہ کو غسل دینے والے شخص محمد احسن کاکہناتھا کہ ظل شاہ کے جسم پر تشدد کے بہت زیادہ نشانات تھے۔

ان کاکہناتھا کہ میں 14 ،15 سال سے اس علاقے میں غسل دے رہا ہوں،میں نے پوسٹ مارٹم کیس بھی غسل دیئے ہیں، ایکسیڈنٹ کیس بھی غسل دیئے ہیں، میں نے بہت غسل دیئے ہیں لیکن ظل شاہ کی باڈی کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔محمد احسن کاکہناتھا کہ ظل شاہ کے ہاتھ پر بہت گہرا پھاڑ تھا،ایسا لگتا ہے کہ اس کو بہت خاردار چیز ماری گئی ہے،محمد احسن کا کہناتھا کہ ظل شاہ کے سر کے پیچھے والی ہڈیاں تو مکمل چورابنی تھیں ،اس کی پنڈلی پر ڈنڈے کے نشان تھے،ماتھے پر بھی اس کے کوئی چیزبری طرح ماری گئی ہے جس سے اس کی موت ہوئی ہے۔محمد احسن کاکہناتھا کہ ظل شاہ کے ہاتھ اور پاﺅں گھیسٹے ہوئے ہیں جیسے اس کی جان نہیں نکل رہی تھی ،احسن کاکہناتھا کہ ایسا لگتا ہے کہ ظل شاہ کی جان بہت مشکل سے نکلی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…