اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب نے کن ممالک میں مقیم مسلمانوں کو سیاحتی ویزے پرعمرہ کی سعادت کی اجازت دیدی

datetime 10  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطیب نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر ایک ٹویٹ میں اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے باشندوں کو سیاحت کے ویزے دینے کے لیے مخصوص پیشوں کی شرط کو منسوخ کر دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق الخطیب نے بتایاکہ سیاحتی ویزے میں خلیجی ممالک میں تمام پیشوں سے منسلک مسلمان عمرہ کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔سعودی وزیر سیاحت نے کہا کہ ہم خلیجی ممالک کے تمام باشندوں کو واضح اور آسان اقدامات کے ساتھ خوش آمدید کہتے ہیں۔ سعودی عرب کا دورہ کرنے کے لیے ویزہ حاصل کرنا آسان ہو گیا ہے اور تمام پیشوں سے منسلک افراد عمرہ کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔گذشتہ سال سعودی عرب نے خلیجی ممالک کے رہائشیوں کے لیے سیاحتی ویزے کا اجرا کیا تھا جس میں مخصوص پیشوں کے لوگ شامل تھے۔سیاحتی ویزا سیاحتی وجوہات کی بنا پر سعودی عرب میں داخلے کی اجازت دیتا ہے جیسے کہ تقریبات، خاندان اور دوستوں سے ملنے، تفریحی سرگرمیاں، عمرہ کرنا شامل ہے تاہم ان میں حج اور مطالعہ کے مقصد دورے شامل نہیں۔ویزا فیس 300 ریال ہے، اس کے علاوہ میڈیکل انشورنس کی فیس بھی وصول کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…