اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

بھارت، ڈیڑھ کلو سونا ہاتھ پر لپیٹ کر لانے والا فلائٹ اٹینڈنٹ گرفتار

datetime 10  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں ریاست کیرالہ کے شہر کوچی کے ایئرپورٹ پر بھارتی ایئر لائنز کے عملے کے ایک فرد کو بحرین سے سونے کی سمگلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ کیبن کریو کا رکن شافی شرف نے سونا سمگل کرنے کے لیے اختراعی طریقہ اختیار کیا۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق بحرین سے آتے ہوئے شافی شرف نے اپنے دونوں بازوں کی کلائیوں کے گرد سونا لپیٹ رکھا تھا۔ کسٹم حکام نے اسے ایئرپورٹ پہنچنے پر حراست میں لے لیا۔ شافی شرف نے بحرین سے سفر کے دوران اپنے بازوں کے گرد 1487 گرام سونا لپیٹ رکھا تھا۔نوجوان کا منصوبہ یہ تھا کہ کلائیوں کے اطراف سونا لپیٹ کر سونے کو اپنی آستین سے ڈھانپ لے، اور کسٹم کلیئرنس کے اس گرین چینل سے گزرے جو ان مسافروں کے لیے مخصوص ہے جن کے پاس کسٹم کے کلیئرنس کے لیے کوئی سامان نہیں ہوتا۔ تاہم کسٹمز کمیشن کو اطلاع ملی تھی کہ بھارتی ایئر لائنز کی “بحرین سے کوچی” کی پرواز کے عملے کا ایک رکن اپنے ساتھ غیر قانونی طور پر سونا لے کر آرہا ہے ۔ اسی اطلاع کی بنیاد پر جنوب مغربی ہندوستان کے کوچی ایئرپورٹ پر پہنچنے والے شافی شرف کو گرفتار کرلیا گیا۔جاری ایک تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ شفیع نے کس طرح اپنے بازوں میں سونا لپیٹ رکھا ہے۔ جاگرن نیوز کے مطابق ملزم رات ساڑھے آٹھ بجے بحرین سے کوچی پہنچا تھا۔ تاہم کسٹم حکام نے تلاشی لے کر اس سے سونا برآمد کرلیا اور اسے گرفتار کرلیا اور دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں اسے کسٹم کے حفاظتی ونگ کے حوالے کردیا گیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…