اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا نے انتخابات کیلئے ساڑھے 3لاکھ اضافی نفری مانگ لی۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدرات پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے اجلاس ہوا
جس میں احساس اداروں کے حکام بھی شریک ہوئے، الیکشن کمیشن نے اداروں کی سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی اور دونوں صوبوں کے انتخابات کیلئے 3 لاکھ 53 ہزار اضافی نفری مانگ لی۔حکام کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پنجاب میں پولیس کے علاوہ 2 لاکھ97 ہزار دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار درکار ہوں گے جبکہ خیبر پختونخوا میں 56ہزار مزید نفری درکار ہوگی۔بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ دونوں صوبوں میں تقریبا 67ہزار پولنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں گے، پنجاب میں تقریبا 52ہزار جبکہ کے پی میں 15ہزار پولنگ اسٹیشن قائم ہوں گے۔ڈی آر اوز انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی نشاندہی کریں گے جبکہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن میں سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ دیگر ادروں کے سکیورٹی اہلکار درکار ہوں گے۔