پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

چین نے سعودی عرب اور ایران کےدرمیان صلح کروا دی

datetime 10  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چین کی عالمی سیاست پر گرفت مزید مضبوط ہوگئی، سعودی عرب اور ایران کے مابین سفارتی تعلقات کی بحالی کیلئے اہم معاہدہ کروا دیا، سعودی عرب اور ایران نے اس بات کا اعلان چین کے ساتھ مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب اور ایران اگلے دو ماہ کے دوران اپنے ملکوں میں سفارتخانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولیں گے۔روزنامہ جنگ کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں سفیروں کی تعیناتی اور تعلقات کو ازسرنو مضبوط کرنے کے متعلق بات کی جائے گی۔سعودی عرب اور ایران نے 2001 کا ایک سیکیورٹی تعاون معاہدہ اور 1998 میں معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، سائنس، ثقافت، کھیل اور نوجوانوں کے حوالے سے کیے گئے معاہدے بھی بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔دونوں ملکوں کے وفود نے پچھلے ہفتے بیجنگ میں اہم ترین معاہدے پر اتفاق کیا۔سعودی عرب اور ایران نے مذاکرات کے انعقاد، بات چیت میں تعاون اور اسے کامیاب بنانے کیلئے چین کا شکریہ ادا کیا۔وائٹ ہاؤس نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ امریکا اس ڈیل سے آگاہ ہے اور یمن میں جنگ کے خاتمے سمیت مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کیلئے کی گئی کسی بھی کوشش کا خیرمقدم کرتا ہے۔اومان نے بھی سفارتی تعلقات کی بحالی سے متعلق سہ فریقی بیان کا خیرمقدم کیا۔چین، سعودی عرب اور ایران نے 2021 اور 2022 میں اپنے یہاں مذاکرات کے انعقاد پر اومان اور عراق کا شکریہ ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…