ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رویت ہلال کمیٹی کے ہونے والے اجلاس کے پرتکلف کھانوں کے مینو نے سب کو حیران کر دیا

datetime 10  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) خیبرپختوانخوا میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے منعقد ہونے والے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے دوران پرتکلف کھانوں کے لیے جاری کیا جانے والا نو ٹی فکیشن واپس لے لیا گیا۔ 22 مارچ کو بلائے جانے والے اجلاس کے لیے 100 وی آئی پی اور 100 عام افراد کے لیے پرتکلف کھانوں کا آرڈر دیا گیا تھا۔

وی آئی پی افراد کے لیے جن کھانوں کا آرڈر دیا گیا تھا ان میں دم پخت، بیف والے نارنجی چاول، مکس سبزی، چکن تکہ بوٹی، نان، سیخ کباب، رشین سلاد، تازہ سلاد، حلوہ، منرل واٹر اور کولڈ ڈرنکس شامل تھے۔پرتکلف کھانوں کے لیے جاری کیا جانے والا نو ٹی فکیشن اس وقت واپس لیا گیا جب اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ذرائع نے بتایا کہ صوبائی محکمہ اوقاف کی جانب سے 22 مارچ کو بلائے جانے والے اجلاس کے لیے 100 وی آئی پی اور 100 عام افراد کے لیے پرتکلف کھانوں کا آرڈر دیا گیا تھا۔وی آئی پی افراد کے لیے جن کھانوں کا آرڈر دیا گیا تھا ان میں دم پخت، بیف والے نارنجی چاول، مکس سبزی، چکن تکہ بوٹی، نان، سیخ کباب، رشین سلاد، تازہ سلاد، حلوہ، منرل واٹر اور کولڈ ڈرنکس شامل تھے۔رویت ہلال کمیٹی کے منعقد ہونے والے اجلاس میں شریک عام افراد کے لیے بھی جن کھانوں کا آرڈر جاری ہوا تھا ان میں بیف والے نارنجی چاول، چکن کری، مکس سبزی، حلوہ، نان اور کولڈ ڈرنکس شامل کیے گئے تھے۔ نوٹیفیکیشن کے منظر عام پر آنے کے بعد خیبر پختونخوا کی صوبائی وزارت مذہبی امور کی جانب سے نوٹیفیکیشن کو فوری طور پر واپس لینے کا حکم دے دیا گیا ہے جب کہ متعلقہ وزیر نے ٹینڈر نوٹس کو فوری طور پر واپس لینے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ 12 گھنٹوں میں رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…