پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان گرفتار ہوئے تو پارٹی کی قیادت میں سنبھالوں گا،شاہ محمود قریشی

datetime 10  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر پارٹی کی نئی حکمت عملی تیار کر لی گئی ، زمان پارک میں مزید کیمپ لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا سے بھی کارکنوں کو بلالیا گیا ،

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی صورت میں شاہ محمود قریشی پارٹی کے فیصلے کرنے میں بااختیار ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔پی ٹی آئی نے سینٹرل پنجاب کے بعد جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا سے بھی پارٹی کارکنوں کو زمان پارک بلالیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحلہ وار یہ کارکن دن اور رات کے اوقات میں زمان پارک میں ڈیوٹی دیں گے ،کم از کم 5 ہزار پارٹی کارکن زمان پارک کے باہر ہر وقت موجود رہیں گے۔عمران خان کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر متبادل پارٹی قیادت کا معاملہ بھی طے کرلیا گیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی صورت میں شاہ محمود قریشی پارٹی کے فیصلے کرنے میں بااختیار ہوں گے ۔عمران خان کی ممکنہ گرفتاری سے پہلے پارٹی ٹکٹوں کو فائنل کرنے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔اجلاس میں اگلے ہفتے سے انتخابی جلسے شروع کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی، آئندہ 4 سے 5 روز میں دونوں صوبوں کی ٹکٹیں فائنل کردی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایک سیٹ پر ایک سے زائد امیدوار ہونے کی صورت میں دیگر امیدواروں کو بلدیاتی انتخابات اور حکومت عہدوں پر ایڈجسٹ کیا جائے۔پارٹی کی مفاہمتی کمیٹی قائم کی جائے گی جو ایک سے زائد امیدواروں کے درمیان مفاہمت پیدا کرے گی۔اجلاس میں زمان پارک میں مزید کیمپ لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، عمران خان کی رہائش گاہ کے سامنے 2خالی پلاٹ اس مقصد کے لئے استعمال ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…