اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

غربت سے تنگ باپ نے4سالہ بیٹی کوسینے سے باندھ کرنہرمیں چھلانگ لگا دی

datetime 10  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر گڑھ(این این آئی) صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں غربت کے مارے باپ نے چار سالہ بیٹی کوسینے سے باندھ کرنہرمیں چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے علی پور کے تھانہ صدر کی

حدود میں واقع ہیڈ پنجند میں احمد پور شرقیہ کے رہائشی 53سالہ محمد سلیم نے چار سالہ بیٹی عباسیہ کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگادی۔عینی شاہ کے مطابق سلیم نے بیٹی کو کپڑے سے اپنے ساتھ باندھا اور پھر نہر میں چھلانگ لگا ئی۔واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو 1122کے غوطہ خور مقام پر پہنچے اور لاشوں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کیاآخری اطلاع تک دونوں کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگانے والا محمد سلیم احمد پور شرقیہ ضلع بہاولپور کا رہائشی تھا، اور اس کا مبینہ طور پر اپنی بیوی کے ساتھ گھریلو جھگڑے کی وجہ سے رنجیدہ تھا۔ مظفر گڑھ کے علاقے علی پور کے تھانہ صدر کی حدود میں واقع ہیڈ پنجند میں احمد پور شرقیہ کے رہائشی 53سالہ محمد سلیم نے چار سالہ بیٹی عباسیہ کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگادی۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…