پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ایسا چلتا رہا تو پنجاب میں آئندہ پی ایس ایل نہ کرانے کا حکم دینگے‘ لاہور ہائیکورٹ

datetime 10  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ سال کا شیڈول پیش نہ کرنے کی صورت میں اگلے ایونٹ کے پنجاب میں انعقاد کو روکنے کا اشارہ دے دیا۔عدالت عالیہ میں جسٹس شاہد کریم نے پنجاب میں سموگ کے تدارک کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت کی ۔

عدالت نے گرین بیلٹس پر بیریئرز کو ہٹانے کا حکم دے دیا، عدالت عالیہ نے آئندہ سال پی ایس ایل کا پلان بھی طلب کر لیا۔جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ عدالت پی سی بی کو دو سال سے کہہ رہی ہے آئندہ سال کا پلان شیئر کرے، اگر ایسے چلتا رہا تو پنجاب میں آئندہ پی ایس ایل نہ کروانے کا حکم جاری کر دیں گے۔جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ دو سال کے آرڈر دیکھ لیں پی سی بی کورٹ کے حکم کو نہیں مان رہا، سٹیڈیم کے گرد کھلاڑیوں کے لئے ہوٹل تعمیر کرنے کی تجویز کے بعد سے پی سی بی غائب ہے۔پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے یقین دہانی کرائی کہ عدالت کے حکم پر عمل درآمد کیا جائے گا۔عدالت نے کہا کہ ٹریفک کا رول سب سے اہم ہے، ٹریفک کے رش کو کم کرنے کے لئے پلان بنائیں، اصل مسئلہ تجاوزات ہیں، تجاوزات ہٹا دیں تو سڑک کھل جائے گی۔دوران سماعت سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ سڑکوں پر ٹریفک جام سے آگاہی کے لئے ٹیلی فون نمبر آویزاں کر دیئے ہیں۔عدالت نے ایل ڈی اے اور سی ٹی او لاہور سے تجاوزات کے خاتمے سے متعلق رپورٹ 14مارچ کو طلب کر لی۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…