اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)سینئر صحافی طاہر نجمی کراچی میں انتقال کر گئے،سینئر صحافی طاہر نجمی کے اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔تفصیلات کے مطابق طاہر نجمی مرحوم روزنامہ ایکسپریس کے ایڈیٹر اور کراچی پریس کلب کے سینئر رکن تھے۔اہل خانہ کے مطابق مرحوم طاہر نجمی کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ جمعہ مسجدِ ابوبکر بحریہ ٹاؤن کراچی میں ادا کی جائے گی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی طاہر نجمی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ طاہر نجمی کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔ مرحوم کی شعبہ صحافت کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔