اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کساد بازاری کے خدشات کے پیشِ نظرعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دو ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔جیو نیوز کے مطابق جمعرات کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تقریباً ایک فیصد کم ہو کر دو ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئیں۔برطانوی خبر رساں ایجنسی (رائٹرز) کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل (برینٹ) کی قیمت1.07ڈالر یعنی 1.3 فیصد کمی کے بعد 81.59 ڈالر فی بیرل پر آگئی، جو 22 فروری کے بعد کم سے کم قیمت ہے۔