پشاور(این این آئی)گورنرخیبرپختونخواکوانتخابات کی تاریخ نہ دینے پرلیگل نوٹس ارسال ، تحریک انصاف نے لیگل نوٹس قاضی انورایڈوکیٹ کے ذریعے سے بھجوایا ہے۔نوٹس کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا الیکشن کی تاریخ نہ دیکر سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کررہے ہیں،
رنر کے خلاف آرٹیکل 6 کی کاrروائی کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں گے،خیبرپختونخوااسمبلی الیکشن کی تاریخ کامعاملہ تاحال حل نہ ہوسکا۔تحریک انصاف نے گورنر کو قاضی انور ایڈوکیٹ کے ذریعے لیگل نوٹس بھجوادیا ۔نوٹس کے مطابق گورنر نے آئین پاکستان کی حفاظت اورآئین کیمطابق امورانجام دینے کاحلف اٹھایاہے،اورابھی تک صوبائی اسمبلی الیکشن کی تاریخ کااعلان نہیں کیا،سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس کیس میں 90 دن میں انتخابات کراناکاحکم دیاہے،گورنرخیبرپختونخواسپریم کورٹ کے احکامات کیخلاف ورزی کررہاہے،گورنراس نوٹس کوموصول ہونے کے بعدچھ گھنٹے میں الیکشن کی تاریخ دیں،الیکشن کی تاریخ نہیں دی تو گورنرکیخلاف آئینی اورقانونی کارروائی کریں گے اور گورنر کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کے لئے پشاورہائیکورٹ میں درخواست دائرکریں گے،ہائیکورٹ سے استدعاکریںگے کہ وفاقی حکومت کوگورنرکیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کی شکایت دائرکرنیکاحکم دیں۔