منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

کچے کے علاقے سے ڈاکوئوں کا صفایا کرنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی کے تحت فیصلہ کن آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ ،پاک فوج کے اہلکار بھی آپریشن کا حصہ ہوں گے

datetime 10  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) صوبائی کابینہ میں تفصیلی مشاورت کے بعد صوبے کے کچے کے علاقوں سے ڈاکوئوں کا صفایا کرنے کے لیے ایک مشترکہ حکمت عملی کے تحت فیصلہ کن آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس میں پنجاب اور بلوچستان کی پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے اہلکار بھی آپریشن کا حصہ ہوں گے۔

کابینہ نے انسپکٹر جنرل آف پولیس غلام نبی میمن کو اختیار دیا کہ وہ بلوچستان اور پنجاب کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ رابطہ قائم کریں تاکہ کچے کے علاقوں میں آپریشن کی منصوبہ بندی کی جا سکے جس کے لیے جدید ترین ملٹری گریڈ فیلڈ اور سرویلنس ہتھیاروں کی خریداری کے لیے 2.79 بلین روپے کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس جمعرات کووزیراعلی ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری سہیل راجپوت، چیئرمین پی اینڈ ڈی حسن نقوی، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی اور دیگر متعلقہ سیکرٹریز اور افسران نے شرکت کی۔ فیلڈ ہتھیاروں کی خریداری: محکمہ داخلہ اور انسپکٹر جنرل آف پولیس نے کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی فیصلے کے مطابق سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کے لیے جدید ترین فیلڈ ہتھیاروں اور سرویلنس ایکوپمنٹ/نگرانی کے آلات کی خریداری کی جائے گی۔ آئی جی پی نے کہا کہ 5 جنوری 2023 کو وزیر اعلی سندھ کی صدارت میں ہونے والے 28ویں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ملٹری گریڈ کے ہتھیاروں اور نگرانی کے آلات کی خریداری کا معاملہ زیر غور آیا۔ اجلاس نے اس تجویز کی منظوری دی تھی۔ آئی جی پی نے کابینہ کو بتایا کہ جدید ترین ہتھیاروں کی مدد سے ضلع کشمور، شکارپور اور گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں موجود

سرگرم عادی مجرموں/گینگز کو کنٹرول کرنے کے لیے ہتھیاروں اور نگرانی کیآلات کی ضرورت ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مشترکہ آپریشن شروع کرنے کے لیے جدید ترین/ملٹری گریڈ ہتھیاروں کی خریداری کے حوالے سے 2,796.184 ملین روپے درکار ہیں جس سے تین صوبوں سندھ، بلوچستان اور پنجاب کی پولیس رینجرز اور پاک فوج کے تعاون سے آپریشن شروع کرے گی۔

کابینہ نے آپریشن کی تجویز کی منظوری دیتے ہوئے 2.7 بلین روپے کی رقم کی بھی منظوری دی اور محکمہ داخلہ کو مذکورہ ہتھیاروں کی خریداری کے لیے وزارت داخلہ سے این او سی لینے کی ہدایت کی۔ آئی ٹی سے متعلقہ کیڈرز کی اپ گریڈیشن: محکمہ خزانہ نے کابینہ کو بتایا کہ حکومت پہلے ہی آئی ٹی کے 3871 پوسٹوں کو اپ گریڈ کر چکی ہے اور اب بھی گریڈ بی پی ایس 5 سے 16 تک کی 3,264 پوسٹوں کی اپ گریڈیشن باقی ہے۔

کمپیوٹر آپریٹرز/لیب اٹینڈنٹ، ہارڈ ویئر اور دیگر پوسٹوں کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔ 3,264 پوسٹوں کی اپ گریڈیشن سے خزانے پر سالانہ 243.706ملین روپے کا اثر پڑے گا ۔ کابینہ نے اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی۔کرونا وائرس فنڈ بند: صوبائی کابینہ کو بتایا گیا کہ کرونا وائرس ایمرجنسی فنڈ 18 مارچ 2020 کو چیف سیکریٹری کے ماتحت سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری صحت، ڈاکٹر عبدالباری، فیصل ایدھی اور مشتاق چھپرا بشمول دیگر اراکین پر مشتمل قائم کیاگیا تھا۔

فنڈ کے قیام سے اب تک 17 اجلاس منعقد ہو چکے ہیں۔ 18 مارچ 2020 سے 3 مارچ 2023 تک کی مدت کے دوران سرکاری اداروں سے 3,312.93 ملین روپے کی امداد اکٹھا کی جا چکی ہے۔ جس میں سندھ سوشل ریلیف فنڈ سے 1,300 ملین روپے کی منتقلی ، 1,495 ملین روپے اور سندھ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کے ذریعے 517.19 ملین روپے کی امداد اکٹھی کی گئی۔مزید یہ کہ نجی اداروں اور شخصیات کی جانب سے 254.701 ملین روپے بھی عطیہ کیے گئے۔

ملکی عطیات 16.522 ملین روپے سمیت 16.268 ملین روپے ایک غیر منافع بخش تنظیم، M/s آئی کیئر فانڈیشن سے 114.95 ملین روپے کی امداد سی ای ایف کے سیونگ اکائونٹ کے ذریعے وصول ہوئیں۔ سی ای ایف کمیٹی نے تمام مالی اور قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد کرونا وائرس ایمرجنسی فنڈ کو بند کرنے کی سفارش کی ۔ کابینہ نے فنڈ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا اور فنڈ کی بقایا رقم 35734486 روپے سے سیلاب متاثرہ افراد کے گھروں کی تعمیر کی جائیگی۔

ڈی ایچ کیودادو کو LUMHS کو دینیکی منظوری: صوبائی کابینہ نے محکمہ صحت کی تجویز پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) دادو کو انتظامی اور مالیاتی امور اور ایس این ای کے ساتھ لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔ کابینہ نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ علاقے کے لوگوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ کابینہ نے ہسپتال کے لیے 1.2 بلین روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی تاکہ یہ ٹھیک طریقے سے کام شروع کر سکے۔

قیمتوں پر کنٹرول: رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں قیمتوں پر قابو پانے کے حوالے سے کابینہ نے سندھ ایزنشیل کوموڈیٹیز پرائس کنٹرول اینڈ پری وینشن آف پروفٹیئرنگ اینڈ ہارڈنگ ایکٹ 2005 کی منظوری دیتے ہوئے بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز افسران کو صوبے بھر میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے اختیارات دینے کی منظوری دی۔ جن افسران کو قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے اختیارات دیئے گئے ہیں، ان میں ڈائریکٹر جنرل(سندھ لیول)، ایڈیشنل کمشنر-I اور II(ڈویژنل سطح)، ڈائریکٹر، بی ایس پی، (صوبائی سطح)، ڈپٹی ڈائریکٹرز، بی ایس پی،

سندھ (ڈویژنل سطح)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، بی ایس پی، سندھ (ضلعی سطح)، ڈپٹی ڈائریکٹر/ایڈیشنل ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹیشن ، اے ایف سی ایس، ڈی ایف سی ایس محکمہ خوراک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر/ڈی ڈی لیبر ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کو قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے اختیارات اور ہدایات پہلے ہی دے دی گئی ہیں۔ کابینہ نے کچھ تقرریوں کی منظوری دی جیسے وزیر توانائی امتیاز شیخ کو چیئرمین سندھ پیٹرولیم (پرائیویٹ) لمیٹڈ، جو محکمہ توانائی کا ایک حصہ ہے، وزیر آبپاشی بطور چیئرمین سندھ اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی، اقبال ڈیتھو کو چیئرمین سندھ انسانی حقوق کمیشن اور نیاز سومرو کو بطور پروجیکٹ ڈائریکٹر ملیر ایکسپریس وے پراجیکٹ کی تکمیل تک توسیع دی گئی۔ کابینہ نے اعزاز خانزادہ اور محمد عارف مٹھانی کو ڈرگ کورٹس کا ممبر بنانے کا فیصلہ بھی کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…