ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات،25 ارب روپے خرچ ہوں گے، الیکشن کمیشن سے نظرثانی کی درخواست

datetime 9  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے سیکرٹری خزانہ کو آگاہ کیا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات پر 25ارب روپے خرچ ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تیاریوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس ہوا

جس میں الیکشن کمیشن ارکان اور سیکرٹری خزانہ سمیت دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔اجلاس میں سیکرٹری وزارت خزانہ حامد یعقوب شیخ نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات پر 25ارب روپے کے اخراجات آئیں گے۔اس موقع پر الیکشن کمیشن نے سپیشل سیکرٹری داخلہ کو انتخابات کیلئے سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل سیکرٹری داخلہ کو الیکشن سیکیورٹی کیلئے رینجرز اور ایف سی اہلکاروں کی فراہمی کا کہا جائے، سپیشل سیکرٹری داخلہ کو سیکریٹری دفاع اور جی ایچ کیو سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی جائے۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیکرٹری دفاع سے رابطہ کر کے الیکشن میں فوج کی تعیناتی یقینی بنائی جائیگی۔اس موقع پر الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ کو انتخابات فنڈز کی فراہمی کی ہدایت کردی۔وزارت خزانہ نے فنڈز کے حوالے سے آئینی ذمہ داری پوری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ نے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ ہم نے فنڈز دینے سے کبھی انکار نہیں کیا، الیکشن کمیشن کو ڈیمانڈز پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد کریں گے، الیکشن کرانا آئینی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن نظرثانی شدہ ڈیمانڈ بھجوائے جسے حکومت کے سامنے رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…