لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کی موت کا بتانے پر ایم ایس سروسز ہسپتال کو عہدے سے ہٹا دیاگیا، نیو نیوز کے مطابق سروسز ہسپتال ڈاکٹر مختار نے علی بلال کو ڈیڈ ریسیو قرار دیا تھا، نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے پی ٹی آئی کارکن کی موت کو راز میں رکھنے کے لئے کہا گیا تھا، ایسا نہ کرنے پر ڈاکٹر مختار کو محکمہ صحت پنجاب نے فوری چارج چھوڑنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔