منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان پر فرد جرم تو عائد ہونا ہے، میں نے اور رانا ثناء اللّٰہ نے عمران خان کیلئے ایک انجکشن تیار کررکھا ہے، عطاء تارڑ

datetime 7  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان پر فرد جرم تو عائد ہونا ہے، میں نے اور رانا ثناء اللّٰہ نے عمران خان کیلئے ایک انجکشن تیار کررکھا ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ توشہ خانہ کی تمام کارروائیاں لائیو دکھائی جائیں، عمران خان آہستہ آہستہ ذہنی مریض بن رہے ہیں،فرح گوگی اور کپتان لوٹ کر کھا گئے

سارا پاکستان،عمران خان کا احتساب ہوکر رہے گا۔ منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عمران نیازی تاحال عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کو عدالتی کارروائی کا حصہ بننا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد پولیس نے عدالتی حکم کی تعمیل کرانے کی کوشش کی۔ عطاء تارڑ نے کہاکہ عمران خان ہر پیشی پر عدالتوں میں وکیل تبدیل کرتے ہیں،عمران نیازی گرفتاری کے شدید ڈر اور خوف کا شکار ہیں۔عطا تارڑ نے کہاکہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ توشہ خان کا کیس معمولی ہے جبکہ ایسا نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ کروڑوں روپے مالیت کی ٹیکنیکل منی لانڈرنگ کی گئی۔عطاء تارڑ نے کہاکہ چارٹرڈ طیارے پر جانیوالے توشہ خانہ کے تحائف فروخت کرتے رہے،توشہ خانہ تحائف کی فروخت کیلئے جعلی رسیدیں بنانے کا جرم بھی کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے ملنے والا تحفہ فروخت کرنا شرمندگی کا باعث ہے،توشہ خانہ کے تصویری ثبوت پر اہلکاروں کی شدید سرزنش کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ فرح گوگی کو 2019 میں ایمنسٹی سکیم کے تحت 32کروڑ روپے معاف کرائے۔ معاون خصوصی نے کہاکہ اربوں روپے کی چوریوں کا حساب دینے کا وقت آگیا ہے،مسلم لیگ کے رہنما بیٹیوں اور بہنوں کیساتھ عدالتوں میں پیش ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ عدالت اب جو تاریخ دیگی ،کوشش ہوگی کہ عمران خان کو عدالت پیش کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ عدالتی نوٹس سے خوفزدہ شخص ساتھیوں سے جھوٹ بلواتا ہے،عدالتوں میں پیش نہ ہونے کیلئے حیلے بہانے بنائے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کچھ بھی کرلیں عدالت میں پیشی اور فرد جرم لازمی ہے،عمران خان جیسا بزدل اور خوفزدہ سیاستدان ملکی تاریخ میں نہیں آیا۔ انہوںنے کہاکہ واحد سیاسی رہنما ہے جو بیڈ کے نیچے چھپتا ہے،عمران خان نے امریکہ سے تعلقات بنانے کیلئے پیسے دیئے۔عطاء تارڑ نے کہاکہ فرح گوگی اور کپتان۔لوٹ کے کھاگئے پاکستان۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…