بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

فارن فنڈڈ ایجنٹ، گھڑی چور، گیدڑ اور چوہا پولیس کو دیکھتے ہی بل میں گھس جاتا ہے،مریم اور نگزیب کی عمران خان پر تنقید

datetime 6  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈڈ ایجنٹ، گھڑی چور، گیدڑ اور چوہا پولیس کو دیکھتے ہی بل میں گھس جاتا ہے، پورے کا پورا نظام اس کے ہاتھوں مجبور ہے، کوئی اسے گرفتار نہیں کر سکتا اور عدالت اسے بلا نہیں سکتی،

اسے معلوم ہے کہ میں بھڑکیں ماروں گا، دھمکیاں دوں گا، عدلیہ پر حملہ کروں گا تو مجھے بیل مل جائے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات و نشریات نے کہاکہ پاکستان کی عوام دیکھ رہی ہے کہ ایک فارن فنڈڈ ایجنٹ، گھڑی چور، گیدڑ اور چوہا پولیس کو دیکھتے ہی بل میں گھس جاتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پولیس کے جانے کے بعد یہ اپنے بل سے باہر نکل کر بھڑکیں مارتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمرا ن نامی شخص نے پاکستان کے قانون اور آئین کو یرغمال بنا رکھا ہے،اس سب کے باوجود یہ شخص عدل کے نظام کی پلکوں پر سوار ہے۔ انہوںنے کہاکہ سب کو معلوم ہے کہ یہ چوہا بل سے نکل کر جتنا اونچا چیخے گا، اتنا جلدی اسے ریلیف ملے گا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اسے معلوم ہے کہ یہ عدلیہ پر حملہ آور ہوگا، غنڈہ گردی اور بدمعاشی کرے گا، عدلیہ کو دھمکائے گا تو اسے بیل مل جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ یہ شخص عدالت میں اس لئے پیش نہیں ہوتا کیونکہ اسے پتہ ہے کہ یہ گھڑی چور اور فارن ایجنٹ ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس شخص نے پاکستان کے عوام کو لوٹا ہے، مہنگائی کی چکی میں پیسا ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ شخص جانتا ہے کہ جس دن یہ عدالت میں پیش ہوگیا تو یہ پکڑا جائے گا،اسے جب پولیس پکڑنے آتی ہے تو یہ چیخیں مارنے لگتا ہے اور بل میں گھس جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ خود کو بچانے کے لئے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا لیتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس شخص کے

بارے میں یہی مثال ہے کہ میں نے چوری کی ہے تو میرا کیا کرلو گے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ پورے کا پورا نظام اس کے ہاتھوں مجبور ہے، کوئی اسے گرفتار نہیں کر سکتا اور عدالت اسے بلا نہیں سکتی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ یہ شخص اداروں کے خلاف غلاظت اگلتا ہے، مہم جوئی کرتا ہے اور اسے اتنا جلدی ریلیف مل جاتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اسے معلوم ہے کہ میں بھڑکیں ماروں گا،

دھمکیاں دوں گا، عدلیہ پر حملہ کروں گا تو مجھے بیل مل جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اگر اس نے جرم نہیں کیا تو عدالت میں پیش ہو۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ یہ چوہا صرف بل میں بیٹھ سکتا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ زمان پارک میں سمجھوتہ ایکسپریس روانگی کے لئے تیار ہے، یہ سمجھوتہ نہیں بلکہ اس این آر او کی منتیں ہیں جو فارن ایجنٹ کو چاہئے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ اس این آر او کی منتیں ہیں

جو توشہ خان چور اور گھڑی چور کو چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ یہ اس وقت سوچنا تھا جس وقت گھڑی چوری اور توشہ خانہ میں ڈاکے ڈال رہے تھے، اپنے ملازمین کے ذریعے فارن ایجنٹ بن کر فارن فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کر رہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…