جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

نوازشریف کوبیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرہٹایاگیا،عمرا ن خان کہہ رہا ہے طاقتور ہوں ، قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے ، مصدق ملک

datetime 6  مارچ‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ نوازشریف کواپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرہٹایاگیا،عمرا ن خان کہہ رہا ہے طاقتور ہوں ، قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے روس سے تیل کی خریداری کیلئے معاملات جلد طے پاجائیں گے،

گھریلوصارفین کیلئے کھانابنانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی کویقینی بنایاجارہاہے۔پیر کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گھریلوصارفین کیلئے کھانابنانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی کویقینی بنایاجارہاہے جس میں صبح 6 سے 9 تک ، دوپہر 12 سے 2 تک اور شام 6 سے رات 9 تک گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ وزیرمملکت نے کہا کہ ملک کا قانون امیر،غریب سب کیلئے برابر ہونا چاہیے نوازشریف کواپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرہٹایاگیا جبکہ عمران خان سب کو کہہ رہا ہے کہ میں طاقتور ہوں مجھ پر قوانین لاگو نہیں ہوتے۔ مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان ریاست مدینہ کے دعوے میں بھی دہرامعیاررکھتے ہیں، وہ دوسروں کے بچوں کوجیل بھرنے کیلئے راغب کرتے ہیں، خود گرفتاری سے ڈرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے سکولوں اورہسپتالوں کیلئے مختص250ملین ڈالرملک ریاض کودے کر فرد واحد کو نوازا اور اسکے بدلے میں 450 کنال زمین حاصل کی۔انہوںنے کہاکہ عمران خان لوگوں کواداروں کیخلاف استعمال کررہے ہیں اور ہجوم اکٹھاکرکے اداروں کومرعوب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عمران خان کسے کہہ رہے ہیں کہ بات کرنے کو تیارہوں جن کی طرف یہ اشارہ کر رہے ہیں انہیں کے خلاف عوام کو اکسا رہے ہیں ۔ مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان پولیس کے ڈر سے این آر او مانگ رہے ہیں، یہ عمران خان کی عادت ہے پہلے ڈراتے ہیں پھرمعافیاں مانگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس جب عدالت کے حکم پر عمران خان کو گرفتار کرنے جاتی ہے تو وہ ہیومن شیلڈ کا سہارا لے لیتے ہیں ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان لاٹھی لے کر

ریاستی اداروں کو یرغمال بنا رہا ہے اور اداروں کے کام میں مداخلت کر رہا ہے۔ مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کو دیوالیہ بنوانے کے لئے خط لکھے انکو پاکستان سے نہیں اپنے اقتدار سے پیار ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ شخص پاکستانی عوام کو اپنے ہی اداروں کے خلاف اکسا رہا ہے

اور ساتھ ہی ساتھ جن کو ڈرانے کی کوشش کر رہا ہے ان سے ہی بات کرنے کا کہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو علم ہونا چاہیے کہ ملک میں لوگ روٹی کے لئے پریشان ہے جبکہ یہ شخص عوام کے لئے نہیں حصول اقتدار کے لئے این آر او مانگ رہا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ

عمران خان نے اگر ملک کو آگے بڑھانے کے لئے بات کرنی ہے تو بالکل کرے اور اپنے رویے پر نظر ثانی کرے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان ملک میں جمہوریت کے لئے بات کرے ناکہ اپنے لئے اور ملک میں غربت کو ختم کرنے کے لئے ہمارے ساتھ بیٹھے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان غریب عوام کو اداروں کے خلاف اکسانا بند کریں کیوں کہ یہ لڑائی ہمارے مستقبل اور بچوں کے لیے نقصان دہ ہے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…