اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص کی کشتی ایک کھرب 38ارب روپے میں تیار

datetime 6  مارچ‬‮  2023 |

نیویارک (ایین این آئی)دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص اور ایمازون کے بانی جیف بیزوس کی دنیا کی سب سے اونچی یاٹ یا کشتی کی تعمیر آخرکار مکمل ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورو نامی اس سپر یاٹ کی تعمیر 2018 سے نیدرلینڈز میں ہو رہی تھی اور اب جاکر اسے مکمل کرلیا گیا ہے۔118 ارب ڈالرز کے

مالک جیف بیزوس کی اس سپریاٹ کی قیمت بھی دنگ کر دینے والی ہے جو 50 کروڑ ڈالرز (ایک کھرب 38 ارب پاکستانی روپے سے زائد)ہے۔یہ کشتی آج کل کھلے سمندر میں موجود ہے اور آئندہ چند ماہ تک جیف بیزوس کے حوالے کر دی جائے گی۔اس کشتی کی اونچائی 230 فٹ جبکہ لمبائی 127 میٹر ہے۔اس سپریاٹ کو نیدرلینڈز کے شہر روٹر ڈیم کی شپ یارڈ اوشیانو میں تعمیر کیا گیا اور اس کی وجہ سے وہاں ایک تنازع بھی سامنے آیا تھا۔یہ تنازع شہر کے ایک تاریخی پل کے حوالے سے تھا کیونکہ اسے کھلے سمندر تک پہنچانے کے لیے اس پل کو عارضی طور پر توڑنے کی ضرورت تھی مگر شہریوں کی جانب سے اس کی مخالفت کی جا رہی تھی۔جیف بیزوس نے اس پل کو عارضی طور پر ہٹانے اور پھر دوبارہ تعمیر کرنے کے اخراجات ادا کرنے کی پیشکش کی تھی مگر ان کی درخواست مسترد کر دی گئی۔اس شہر کے ہزاروں افراد نے جیف بیزوس کی یاٹ پر گندے انڈے مارنے کا منصوبہ بنایا تھا۔اس منصوبے پر 5 ہزار کے قریب افراد نے دستخط کیے ہیں جبکہ 16 ہزار سے زیادہ نے دلچسپی ظاہر کی۔اس تنازع کے باعث جیف بیزوس نے کشتی کو مکمل کرائے بغیر پل کے نیچے سے گزار کر دوسری شپ یارڈ میں پہنچایا جہاں اس پر مستول لگائے گئے۔جیف بیزوس پہلے ہی کئی ہیلی کاپٹرز، طیاروں اور سپر یاٹس کے مالک ہیں اور یہ نئی سپریاٹ ماحول دوست توانائی سے چلتی ہے۔اس سپر یاٹ میں ہیلی کاپٹر لینڈنگ پیڈ اور سوئمنگ پول سمیت متعدد سہولیات موجود ہیں، جبکہ خیال کیا جارہا ہے کہ اس پر ایک چھوٹی آبدوز بھی موجود ہوگی۔اس کشتی کو چلانے کے لیے ہر سال ڈھائی کروڑ ڈالرز خرچ کرنے کی ضرورت ہوگی۔اس میں ایک وقت میں 18 مسافر سفر کر سکیں گے جبکہ اسے چلانے کے لیے 40 افراد کا عملہ درکار ہوگا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…