منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پی ایس ایل میں شریک 6ٹیموں کے غیرملکی کرکٹرز کومعاوضوں کی70فیصد ادائیگی کر دی گئی

datetime 6  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)پی ایس ایل میں شریک 6ٹیموں کے غیرملکی کرکٹرز کومعاوضوں کی70فیصد ادائیگی کر دی گئی۔

پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کو معاوضوں کیلیے کبھی پریشان نہیں کیا جاتا اسی لیے غیرملکی اسٹارز پاکستانی لیگ کھیلنے پر ہمیشہ آمادہ ہو جاتے ہیں،طریقہ کار کے تحت اب تک آٹھویں ایڈیشن میں شریک کرکٹرز کو معاوضوں کا 70فیصد حصہ مل جانا چاہیے تھا مگر کئی عدم ادائیگی کی شکایت کرتے نظر آئے،یہ بات جب پی سی بی کے ٹاپ آفیشلز تک پہنچی تو انھوں نے تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جلد ادائیگی کی ہدایت جاری کر دی،ذرائع نے بتایا کہ6ٹیموں کے تمام غیرملکی کرکٹرز کوپہلے ہی معاوضے کی رقم دی جا چکی ہے، تمام غیر ملکی کرکٹرز کو 70فیصد ادائیگی ہو چکی ہو گی،اسی ہفتے پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی اتنا معاوضہ مل جائے گا، یاد رہے کہ طے شدہ طریقہ کار کے تحت بقیہ 30فیصد رقم ایونٹ ختم ہونے کے بعد دی جاتی ہے،دوسری جانب تمام شریک کھلاڑیوں کو پہلے ہی روز ابتدائی مرحلے کا ڈیلی الائونس ادا کر دیا گیا تھا،اس بار 11ہزار روپے یومیہ کے حساب سے ادائیگی ہوئی،50ڈالر کا ریٹ 220کے حساب سے لگایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…