جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

عمران خان کو مکمل طور پر صادق اور امین قرار نہیں دیا تھا ، ثاقب نثار

datetime 6  مارچ‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میرا واٹس ایپ ہیک ہو گیا ہے،خدشہ ہے کہ ڈیٹا کو کسی خاص مقصد کےلیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پی کے ایل آئی کی فرانزک رپورٹ کا اگر کوئی جائزہ لے تو سر پکڑ کر بیٹھ جائے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہم نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ دوروز سے میرا وٹس ایپ ہیک ہو گیا ہے ، ابھی تک ریکور نہیں ہوا۔خدشہ ہے کہ میرے موبائل ڈیٹا کو کسی خاص مقصد کےلیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔نجی ٹی وی ہم بنیوز کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ میرا وٹس اپ ہیک کرنے والوں کو شرمندگی ہی ہوگی۔اس سے قبل بھی میری مختلف ویڈیوز کو جوڑ کر ایک آڈیو بنائی گئی تھی۔کسی کی نجی زندگی میں مداخلت چوری کے زمرے میں آتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ آج کل عدالتی فیصلوں پر وہ بات کر رہے ہیں جنہیں قانون کی زبر زیر معلوم نہیں۔جو شخص آج عدالتوں پر حملہ آور ہے وہ کبھی عدالتوں کا پسندیدہ رہا ہے۔صرف ایک مقدمہ کے علاوہ اسے ہمیشہ عدالتوں سے ریلیف ہی ملتا رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جب چیف جسٹس نہیں بنا تھا تو نواز شریف نے مختلف حلقوں میں کہنا شروع کیا کہ یہ اپنا چیف ہے۔میں نے پانامہ کیس میں خود کو بینچ سے الگ کرلیا تھا۔نااہلی کیس میں معیاد سے متعلق اوپن نوٹس کردیا تھا کہ جو بھی معاونت کرنا چاہے کرے۔نااہلی کی معیاد کا تقرر آئین قانون کی روشنی میں کیا۔ثاقب چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہےکہ عمران خان کو مکمل طور پر صادق اور امین قرار نہیں دیا تھا، اسے سیاسی رنگ دیا گیا۔عمران خان کو 3 نکا ت پر صادق اور امین قرار دیا تھا۔اکرم شیخ نے عمران خان سے متعلق 3 نکات لکھ کر دئیے کہ ان پر فیصلہ کیا جائے۔تینوں نکات پر عمران خان صادق اور امین ثابت ہوئے تھے۔عمران خان کیخلاف 3 نکات پر میری ججمنٹ آج بھی موجود ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پی کے ایل آئی کی فرانزک رپورٹ کا اگر کوئی جائزہ لے تو سر پکڑ کر بیٹھ جائے۔

پی کے ایل آئی کے سربراہ کو ایک پیر کے کہنے پر لگایا گیا۔ملک کے مسائل کا حل الیکشن میں ہے۔2018میں بھی الیکشن کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی گئیں جسے ناکام بنایا تھا،گواہ بابر یعقوب ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے غلط فیصلے کیے ہوں گے۔ملک کی بقاء کے لیے جوفیصلے کیے ان پر عملدرآمد کیوں نہیں کرتے؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…