منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے چوہدری شجاعت حسین نے مشورہ دے دیا

datetime 5  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ

اگر حکومت کو روز مرہ اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول رکھنے کیلئے انتہائی سخت نظام رائج کرنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے تو بلاخوف و جھجک وہ راہ اپنا لینی چاہیے. پاکستان میں مہنگائی کی کئی وجوہات ہیں تاہم ایک بڑی اور اہم وجہ ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں کا خود ساختہ اضافہ ہے۔چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ مارکیٹ پر مکمل چیک اینڈ بیلنس ہونا چاہیے تاکہ کوئی بھی شخص اپنی من مانی نہ کر سکے اس سلسلے ضلعی و تحصیل سطح پر لوکل انتظامیہ کے ساتھ میونسپل کارپوریشنز اور کمیٹیوں کو اختیار دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ مارکیٹ انسپکٹرز تعینات کر کے مارکیٹ انسپکشن کر سکیں تاکہ گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخوں پر روزمرہ زندگی کی اشیاء لوگوں کو مہیا کی جا سکیں، ایسا نہیںہے کہ یہ نظام پہلی دفعہ رائج کیا جائے گا بلکہ ماضی میں بھی ہمیں ایسا ہوتا نظر آیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر ڈپو سسٹم، کوٹہ سسٹم اور فیلڈ ورک رائج کئے گئے، جس میں ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور مجسٹریٹ کو اختیارات تفویض کئے جاتے تھے تاکہ وہ مارکیٹ پر نظر رکھ سکیں اور اسکے ساتھ لوکل کمیونٹی پر مشتمل پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فلفور بحال کیا جاناچاہیے تاکہ بہتر طور پر منظم اور مربوط طریقے سے مہنگائی کے جن کو قابو کیا جا سکے اور ذخیرہ اندوزی جیسی لعنت اور گناہ سے جان چھڑائی جا سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…