ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

فرح گوگیکیخلاف انکوائری،نیب نے اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کر لیں

datetime 2  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)فرح گوگی کیخلاف نیب انکوائری،نیب نے اکاؤنٹس کا 4 سالہ ٹرن آؤٹ حاصل کر لیا۔پی ٹی آئی دور میں فرح خان کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے منتقل ہوئے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز نے نیب دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے

کہ 2018 سے 2022 تک فرح خان کے اکاؤنٹس میں 84 کروڑ سے زائد کی رقم منتقل ہوئی،2019 میں ان کے اکاؤنٹس میں 41 کروڑ روپے کی رقم منتقل ہوئی۔نیب دستاویزات میں کہا گیا کہ فرح خان نے 4 سال میں کمرشل اور لگژری گھر جبکہ پلاٹس بھی خریدے،ان کے نام پر موجود اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کی گئیں۔دوسری جانب  فرح خان کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیب اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کر کے تحقیقات کر رہا ہے۔ نیب کے پاس اعداد و شمار ہیں وہ ریکارڈ کا حصہ ہیں اور کوئی چیز بے نامی نہیں،فرح خان اور ان کے خاوند کیخلاف سیاسی بنیادوں پر انکوائری کی جارہی ہے۔دوسری جانب ایف آئی اے نے فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو پاکستان لانے کے لیے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ کرلیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق فرحت شہزادی کو پاکستان لانے کے لیے انٹرپول سے رابطے کے فیصلے کی وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق فرحت شہزادی کو اشتہاری قرار دینے کے لیے عدالت سے ریڈ وارنٹ حاصل کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق فرحت شہزادی کے خلاف اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان کے اکاؤنٹس سے غیر معمولی ٹرانزیکشنز ہوئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…