جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ گئی، فضل الرحمٰن کا فرنٹ مین صدر کے پاس پیغام لایا، شیخ رشید کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 2  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اس پر سب ججز متفق ہیں کہ 90دن میں الیکشن ہوں گے اور الیکشن کمیشن اس کو یقینی بنائے گا۔

نگران حکومت 90دن کے لئے ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی 50فیصد بڑھ گئی اور ڈالر بھی 275روپے سے اوپر چلا گیا، آسیب زدہ سائے ملک میں چھا جانے کا خطرہ ہے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)میں پھوٹ پڑ گئی ہے، کل جمعہ کے روز 3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس کروں گا۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کا فرنٹ مین خیبر پختونخوا کا گورنر صوبے کی سیاست کے لئے صدر کے پاس کیا پیغام لایا وہ جلد ٹوئٹ کروں گا، اہم خبر کے لئے عوام میرے ٹوئٹر اکائونٹ کو 30 اپریل تک فالو کریں۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ یہ 3ججوں کا نہیں بلکہ ساری سپریم کورٹ اور پاکستان کی عزت، وقار کا مسئلہ ہے جسے سارے جمہوریت دشمن ڈاکو دائو پر لگانا چاہتے ہیں، جن 2 قابل احترام ججوں نے کیس سنا ہی نہیں ان کو فیصلے میں کیسے دھکیلا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…