اسلام آباد ( آن لائن ) پی ڈی ایم حکومت کے دس ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7بار اضافہ ،تین بارکمی کی گئی۔ 8بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار بھی رکھی گئی گئی،دس ماہ کے دوران پٹرول کی قیمت میں 119روپے 49 پیسے اضافہ، 27روپے 63پیسے کمی کی گئی،جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 150روپے 56پیسے اضافہ 7روپے 51پیسے کمی ہوئی ، 16اپریل 2022 کو حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی، 1 مئی ، 15 مئی اور 1 جون تک قیمتوں کو برقرار رکھا گیا، 16 جون 2022 کو پٹرول کی قیمت میں 24 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 59 روپے 16 پیسے اضافہ کیا گیا،یکم جولائی 2022 کو پٹرول کی قیمت میں 14 روپے 85 پیسے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے اضافہ کیا گیا، 16 جولائی کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔