پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

یاسر شاہ نے محمد رضوان سے کیا شرط لگائی جو انہوں نے اسی روز پوری کردی؟

datetime 1  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے کہا ہے کہ میں نے وکٹ کیپر محمد رضوان سے شرط لگائی تھی جو اسی روز پوری کردی۔

لیگ اسپنر یاسر شاہ سے ایک پروگرام میں میزبان نے سوال کیا کہ آپ نے ایک قومی کرکٹر سے شرط لگائی تھی کہ جب تک تم سنچری نہیں بنا گے میں تمہیں بڑا پلیئر نہیں مانوں گا جس کے بعد اس کھلاڑی نے اسی میچ میں سنچری بناڈالی اور اس کے بعد وہ بڑے پلیئر بن گئے؟۔میزبان کے سوال پر یاسر شاہ نے اعترافا ہنستے ہوئے بتایا کہ جی!میں نے محمد رضوان سے شرط لگائی تھی۔یاسر نے بتایا کہ کراچی میں ایک ٹیسٹ میچ کیلئے میں رضوان کے ساتھ گاڑی میں موجود تھا اس دوران میں نے رضوان سے کہا کہ میں آپ کو تب تک بیٹسمین نہیں مانوں گا جب تک آپ ٹیسٹ میچ میں سنچری نہیں کروگے، میری گفتگو پر رضوان نے مجھے آڑی نظروں سے دیکھا لیکن کچھ نہیں کہا مگر اسی دن رضوان نے سنچری کرڈالی۔یاسر کے جواب پر میزبان نے ازراہ مذاق کرکٹر کو مشورہ دیا کہ آپ اس شرط کے کام کو باقاعدگی سے شروع کردیں تاکہ کھلاڑی سنچری بنانا شروع کردیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…