سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکی نے باپ کے قاتل کو 14 سال بعد گرفتار کروا دیا

27  فروری‬‮  2023

کراچی(این این آئی) بہادر بیٹی نے بڑا کارنامہ انجام دے دیا، والد 2008میں کراچی میں قتل ہوئے،14سال بعد دبئی میں بیٹی نے سوشل میڈیا پر قاتل کو پہچان لیا، شواہد جمع کیے اور دبئی پولیس کو اطلاع دے کر قاتل کو گرفتار کروا دیا۔سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے والد کے قاتل تک پہنچنے والی

ماہم امجد اب ملزم تقی شاہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کروانے کی کوششوں میں ہیں تاکہ ملزمان پر مقدمہ چلے سزا ہو۔ماہم نے بتایاکہ والد نے دفتر میں اربوں روہے کی کرپشن پکڑی تھی، جس پر ملزم تقی شاہ نے انہیں قتل کیا تھا۔اب ماہم ملزم کو پاکستانی حکام کے حوالے کروانا چاہتی ہیں، تاکہ ملزم پر پاکستان میں مقدمہ چلے۔ماہم نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے بھی سوشل میڈیا پر رابطہ کیا، جس کا وزیر خارجہ نے فوری ایکشن بھی لیا۔بہادر لڑکی ماہم کو دھمکیاں بھی ملیں، بہت پریشرائز بھی کیا گیا، مگر وہ کہتی ہے کہ اب وہ کسی سے نہیں ڈرتی، چاہے جان ہی کیوں نا چلی جائے، والد کے قاتل کو ان کے منتقی انجام تک پہنچا کر رہے گی۔ماہم نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرادری سے بھی اظہار تشکر کیا ہے جنہوں نے ملزم تقی شاہ کی پاکستان حوالگی کیلئے فوری ایکشن لیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…