ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی)سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے جیل بھرو تحریک میں کارکنوں اور رہنماؤں کے جیل جانے سے گریز پر نئی منطق لے آئے۔ میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور نے کہاکہ جیل بھرو تحریک کا مقصد یہ تھا کہ ہم جیلوں سے نہیں ڈرتے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اورخیبرپختونخوا کی جیلوں کے حالات اب اچھے نہیں ہیں، پہلے سے موجود قیدیوں کی حالت بھی خراب ہے، مہنگائی کی وجہ سے قیدیوں کو کھلانے کیلئے کچھ نہیں۔انہوںنے کہاکہ ایک لاکھ مزید جیلوں میں چلیگئے تو مزید حالت خراب ہو گی۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک میں اب تک چند رہنماؤں نے گرفتاری پیش کی ہے جبکہ پختونخوا سے کوئی بھی گرفتار نہیں ہوا ہے۔