بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاک افغان میچز بہت ضروری ہیں،بڑے ایونٹس کے لیے ہماری تیاری اچھی ہوگی، راشد خان

datetime 25  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) افغانستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر اور پی ایس ایل کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل راشد خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میچز مختلف شہروںمیں کھیلے جانا اچھی بات ہے ،کوئٹہ اور پشاور میں بھی میچز ہوں گے تو اور فائدہ ہوگا،بابر اعظم کے خلاف اچھا مقابلہ ہوگا،پاکستان اور افغانستان کے درمیان جتنے زیادہ میچز ہوں

ہمارے لیے اچھا ہے کیونکہ پاکستان کے ساتھ کھیلیں گے تو بڑے ایونٹس کے لیے ہماری تیاری اچھی ہوگی۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بڑے کرکٹر کو بولنگ کر کے بولر انجوائے کرتا ہے، کبھی وہ ٹف ٹائم دیتا ہے کبھی آپ۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کے خلاف چیزوں کو سادہ رکھوں گا اور اپنی لائن اینڈ لینتھ پر فوکس کروں گا، بابر اعظم تینوں فارمیٹ کے بہترین بیٹر ہیں۔بابر اعظم کے خلاف اگرچہ میرا پلہ اب تک بھاری ہے لیکن پھر بھی مجھے بابر اعظم کو اچھی بولنگ کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا لاہور قلندرز کے ساتھ تیسرا سیزن ہے جو اب تک بہت اچھا رہا ہے، گزشتہ برس فائنل میں نہیں تھا لیکن ہم نے ٹرافی جیتی، لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے آغاز میں مشکل وقت دیکھا، ٹرافی جیتنا بڑا کارنامہ ہے۔راشد خان نے کہا کہ میں نے لاہور میں کھیلے جانے والے فائنل کو مس کیا لیکن نیشنل ڈیوٹی پہلی ترجیح ہوتی ہے جب ٹی وی پر دیکھ رہا تھا تو دل چاہ رہا تھا کہ میں بھی گرائونڈ میں ہوتا۔لاہور قلندرز کے کھلاڑی نے کہا کہ شاہین آفریدی، حارث رئوف اور فخر زمان کے ساتھ بہت دوستی ہے، ہم کبھی بھی کھیلیں گے تو لاہور قلندرز کے لیے کھیلیں گے۔راشد خان نے کہا کہ جب ہم اپنے اپنے ملک کے لیے کھیل رہے ہوتے ہیں تو آپ اپنے ملک کے لیے میچ جیتنے کی کوشش کرتے ہیں، دوستی اپنی جگہ رہتی ہے لیکن جب ملک کے لیے کھیل رہے ہوں تو الگ ماحول ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ ہو یا ورلڈ کپ پاکستان اور افغانستان کا میچ ہمیشہ اچھا رہا ہے،

جتنے زیادہ میچز ہوں ہمارے لیے اچھا ہے کیونکہ پاکستان کے ساتھ کھیلیں گے تو بڑے ایونٹس کے لیے ہماری تیاری اچھی ہوگی۔راشد خان نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ پی ایس ایل اب مختلف شہروں میں بھی کھیلی جا رہی ہے، ملتان میں سب میچز میں بہت کرائوڈ آیا، کراچی میں اس وقت کرائوڈ آتا ہے جب کراچی کا میچ ہو، لاہور میں بہت کرائوڈ آتا ہے،

کوئٹہ اور پشاور میں بھی میچز ہوں گے تو اور فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں بالرز 140کی اسپیڈ سے زیادہ کرنے والے ہیں، بیٹرز کو مکمل تیاری کے ساتھ آنا پڑتا ہے، پی ایس ایل میں تیز رفتار بولروں کو کھیلنا مشکل کام ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل میں اتوار دفاعی چمپئن لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…