جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کوئٹہ کے خلاف برق رفتار اننگز کھیلنے پر آفریدی نے اعظم خان کی تعریف کن الفاظ میں کی؟

datetime 25  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شاندار بیٹنگ کرنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر اعظم خان کے معترف ہوگئے۔ جمعہ کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے تیرہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو

یکطرفہ مقابلے کے بعد 63رنز سے شکست دی۔کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز اسکور کیے۔اسلام آباد کی جانب سے اعظم خان نے 42 گیندوں پر 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے برق رفتار 97 رنز کی اننگز کھیلی۔ 221 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 157 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔کوئٹہ کے خلاف شاندار اننگز کھیلنے پر شاہد آفریدی بھی اعظم خان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ اعظم خان بہترین کھیلے،یہ بوم بوم اور بے خوف اننگز تھی۔واضح رہے کہ کوئٹہ کے خلاف شاندار بیٹنگ کرنے پر اعظم خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔  شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شاندار بیٹنگ کرنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر اعظم خان کے معترف ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…