پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان فوٹو سیشن والی گرفتاری دینے کب بنکر سے باہر نکلیں گے؟‘ حنا پرویز بٹ

datetime 25  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی رہنما حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کی جیل بھرو تحریک ٹھس ہو گئی ہے،عمران خان نے دس ماہ میں گیارہ تحریکیں چلائی جو سب ناکام ہو گئیں ،جیل بھرو تحریک بھی اگلے ہفتے تک اپنے انجام تک پہنچ جائے گی۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جیل کے خوف سے کچھ بھاگ رہے ہیں کچھ بیمار ہورہے ہیں ۔شیخ رشید تو فوٹو سیشن کرواکے بھاگ گئے اب عمران خان بھی فوٹو سیشن والی گرفتاری دینے کب اپنے بنکر سے باہر نکلیں گے؟۔عمران خان کو چاہیے اپنے بچوں کو لندن سے واپس لائیں اور انکے ساتھ جیل جائیں کیوں خامخواہ غریبوں کے بچے جیل بھجوارہے ہیں۔مجھے حیرت ہورہی ہے اسد عمر جیسا سمجھدار اور پڑھالکھا انسان ایک پاگل بندے کی باتوں میں آکر کیسے جیل چلا گیا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے جتنے لوگ بھی جیل بھرو تحریک میں پکڑے گئے ہیں اب یہ کم از کم نوے دن جیلوں میں رہیں گے۔کل جیل گئے آج بیشرموں کا ٹولہ عدالت میں ضمانتیں کروانے پہنچ گیا ہے۔ہزاروں لوگوں کی گرفتاری دینے کا دعوی چند بندے نکلے۔عمران خان کو چاہیے اپنے بچوں کو لندن سے واپس لائیں اور انکے ساتھ جیل جائیں کیوں خامخواہ غریبوں کے بچے جیل بھجوارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…