انقرہ(این این آئی ) جنوبی ترکیہ اور شمالی شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد سے جس میں 47,000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے اس علاقے میں آفٹر شاکس کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک امریکی زلزلہ پیما مرکز نے اعلان کیا کہ جنوبی لبنان کے صیدا کے ساحل پر 4.4 شدت کا زلزلہ آیا۔فلسطین کے مغربی کنارے کے شہریوں نے تصدیق کی کہ انہوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے ۔ایرانی حکام نے یہ بھی اعلان کیا کہ ملک کے جنوب مغرب میں واقع فارس گورنری کے علاقوں میں ریکٹر اسکیل پر 5.5 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ادھر ترکیہ کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی کہ زلزلے کا اصل مرکز قہرمان مرعش میں ریکٹر اسکیل پر 4.1 ڈگری کا آفٹر شاک آیا۔