اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

صدر کل ہی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں، نہیں تو استعفیٰ دے دیں، شیخ رشید احمد کا مطالبہ

datetime 19  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی پیر کے روز تک انتخابات کی تاریخ دیں وگرنہ استعفیٰ دیں ، وہ اب تک اتنے بڑے گھر میں کیوں بیٹھے ہوئے ہیں جائیں او ردندان سازی کا کام کریں ،30اپریل تک سیاست کا فیصلہ ہونے جارہا ہے ،طوفان بلکہ بجلی بھرا طوفان بھی آ سکتا ہے ، کوئی بڑا حادثہ ہو گیا تو مجھے ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے ،میری خبر ہے

وفاق او رصوبوں کے انتخابات اکٹھے ہوں گے ، وزیر دفاع نے بہت اہم اور حساس وقت پر بیان دیا ہے اور وہ سچا بیان ہے ،عمران خان کو نا اہل یا گرفتار کرنے کی غلطی نہیں کرنی چاہیے ۔اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس قوم کے ساتھ بہت ہو گیا ہے ،صدر عارف علوی آئینی طور پر اختیار رکھتے ہیں ، میرا تو خیال تھا کہ صدر عارف علوی چیف الیکشن کمشنر کو جمعہ کے روز بلائین گے ،سکندر سلطان راجہ نے میر ے ساتھ تین سال کام کیا ہے لیکن بہت افسوس ہے ان کا ملک کو بحران میں دھکیلنے میں کردار ہے ، الیکشن کمیشن نے عزت نہیں کمائی ، عزت کمانے کا جو موقع ہوتا ہے وہ بہت بڑا موقع ہوتا ہے ۔صدر عارف علوی کو چاہیے کہ انتخابات کی دیدیں باقی کام چھوڑیں سپریم کورت میں کیا ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے خواجہ آصف کی رگوں خواجہ صفدر کا خون دوڑ رہا ہے ، وہ میرے اور شیر افگن کے استاد رہے ہیں،خواجہ آصف نے اعتراف کیا ہے ملک ڈیفالٹ ہو چکا ہے ، وہ اب چُلو بھر پانی میں ڈوب مریں جو کہتے تھے کہ جو ریاست کے ڈیفالٹ کا کہے ا وہ غدار ہوگا ۔ انہوںنے کہا کہ آج سے بہت اہم سیاست شروع ہے ، 30اپریل تک ملک کی سیاست کا فیصلہ ہو جانا ہے ،یہ نہ ہو جکھڑ بھی چل سکتا ہے، ایک طوفان بھی آ سکتا ہے ،بجلی بھرا طوفان بھی آ سکتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ میری حکومت نہیں ،جرات کریںبتائیںکس کی حکومت ہے کون لایا ہے اتنی تو جرات کرو،آپ کا شوہر آپ کے بیانیے کے ساتھ کھڑا نہیں ،حکومت والے آپس میں ابھی تک فیصلہ نہیں کر سکے کہ ضمنی انتخابات لڑنا ہے کہ نہیں لڑنا ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی میر ے ساتھ اختلاف کرے لیکن کہنا چاہتا ہوں کہ صوبوں اور مرکز کے انتخابات اکٹھے ہوں گے اور میرے پا س یہ خبر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اللہ کے بعد سپریم کورٹ بچا سکتی ہے ورنہ ہر کوئی اپنی عزت کھو چکا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میر ے ساتھ 16،17دن جو کچھ ہوا میں معاف کرتا ہوں، مجھے کہاں کہاں رکھا گیا

میری آنکھیں باندھی گئیں ہاتھ پائوں باندھے گئے لیکن خدا کا شکر ہے وہ جگہ میرے اپنے اداروں کی تھی وہ کسی دشمن ملک کے اداروں کی نہیں ھی ۔ انہوں نے کہا کہ میں 16بار وزیر بنا ہو ں، میرے گھر میں ڈاکہ پڑا اور اسلام آباد کی پولیس نے میرے پنجاب کے حدود میں واقعہ گھر سے فون ، گھڑیاں ، کیمرے اٹھائے ۔انہوں نے کہا کہ میں سپاہیوں کی بات نہیں کرتا ، دو سپاہیوں نے مجھے کمبل دئیے ۔

میں اپنا آدھا سامان جیل میں چھوڑ آیا ہوں ، مجھے اب پتہ چلا ہے کہ کمبل کی سیاست میں ہی نہیں سردی میں بھی ضرورت ہوتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ میری آنکھیں بندھی ہوئی تھیں میرے سے پاسپورڈ مانگا گیا تو جو میں نے دے دیا، وہ کون لوگ مجھے پتہ ہے کیونکہ میں اتنا چوچا نہیں ہوں۔ لیکن میں ان کا امیج بہتر چاہتا ہوں ، میں اپنے اداروں کا امیج بہتر چاہتا ہوں ، میں باہر آ کر رونا دھونا نہیں چاہتا ۔

انہوں نے کہا کہ میں عمران خان سے بھی کہا ہے کہ 22تاریخ کو سب سے پہلی گرفتاری شیخ رشید دینے کے لئے تیار ہے ،جیل میرا سسرا ل ہے ،موت میری محبوبہ ہے ، ہتھکڑی میرا زیور لیکن اگر میرے اس ہاتھ میں ایک ہاتھ اس کا بھی ہو ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مجھے کراچی میں لے جانا چاہتے ہیں

میں ارشد شریف نہیں شیخ رشید ہوں ، اگر میں مارا جائوں تو میں نے پہلے ایف آئی آر کٹوا دی ہے کہ میری موت کے ذمہ دار آصف زرداری ، رانا ثنا اللہ ، بلاول ، شہباز شریف اور نواز شریف ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ میرے دو فون آپ کے پاس ہیں ، آپ وہ فون تو برآمد نہیں کر سکے جو بینظیر کے پاس تھا جس پر انہیں کال آئی تھی کہ گاڑی سے باہر نکلواور عوام کو ہاتھ لہرا کر جواب دو،بینظیر بھٹو کی بلٹ پروف گاڑی میں باہر نکلنے کے لئے خصوصی طور پر سوراخ کرایاگیا تھا کہ باہر نکلو اور موت کی نظر ہو جائو۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان کی 75سالہ تاریخ میں بتایا جائے پولیس نے ایک دن میں کسی کا چالان جمع کرایا ہو ، لوگوں کے چالان دس دس سال جمع نہیں ہوتے لیکن شیخ رشید کا ایک روز میں چالان عدالت میں جمع کرایاگیا ، اب نیا شیخ رشید زندہ ہو گیا ہے اور تمہاری سیاست کو نیست و نابود کر دے گا ۔انہوںنے کہا کہ ملک دس ہزارکنٹینرز بندرگاہوں پر کھڑے ہیں ، آئی ایم ایف موجودہ قیمتیں بڑھانے سے بھی مطمئن نہیں ہے

کیونکہ اسے پتہ ہے کہ یہ چور ہیں ۔ماضی میں بھی اسحاق ڈار نے غلط اعدادوشمار دئیے تھے اور ہمیں مشرف کے دور میں اس کا ازالہ کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ زبردستی ترکی جاتے ہیں ، ترکی والوں نے انہیں آنے سے روکا کہ ابھی ہم امدادی سر گرمیوں میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو دو ،تین یا چار جتنی بھی گولیاں لگی ہیں اور ڈاکٹر ان کو دیکھنے آتے ہین ،نواز شریف کو تو کوئی

ڈنگر یا پرندوں والا ڈاکٹر بھی نہیں دیکھ رہا ۔ انہوںنے کہا کہ یہ عمران خان کامقابلہ نہیں کر سکتے ہیں ، ان کی کوشش ہے کہ اسے نا اہل کرائیں یا جیل میں ڈالیں، یہ ملک ان سے نہیں سنبھلے گا، اگر تیس اپریل سے پہلے کوئی بڑا حادثہ ہوگیا تو مجھے ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حنا ربانی کھر کو افغانستان بھجوا دیا گیا ، حالانکہ افغانستان والے بلاول بھٹو کو ڈھونڈ رہے تھے وہ گیا ہی نہیں ،

واحد ملک افغانستان ہے جہاں بلاول کی ضرورت ہے ، یہ گمبیا جارہا ہے ،اجنوبی افریقہ جارہا ہے ، یہ ان ممالک میںبھی جا رہا ہے جو میری لال حویلی کے بھابھڑا بازارسے بھی چھوٹے ہیں ،جہاں قوم کے مسئلے حل ہونے ہیں وہاں نہیں جارہے ۔ انہوںنے کہا کہ وزیر دفاع نے بہت اہم اورحساس وقت پر بیان دیا ہے اور وہ سچا بیان ہے ۔ تمام لوگوں کو بیٹھنا چاہیے اورانتخابات کی تاریخ دینی چاہیے ۔

عمران خان کو نا اہل قرار دینے یا گرفتار کرنے کی غلطی نہیں کرنی چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ میں نے ملک کو بچانے کے لئے عہد کر لیا ہے ،پاکستان اوراسلام کے لئے سچ کی سیاست کے لئے جان دے دوں گا اور میری آواز میں کمی نہیں آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ڈر ہے اس کی ویڈیو آ گئی تو وہ بڑا پاپولر ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا ہمارے کسی چھوٹے سے شہر جتنا ملک بھی نہیں ہے ،

پاکستان چوبیس کروڑ عوام کا ملک ہے ، یہ ملک تختے پر لٹکنے جارہاہے ، میں اداروں کو نیچے ہوتے نہیں دیکھنا چاہتا، عمران خان کو نا اہل کرنا قومی بد دیانتی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ اخبارات میں پڑا ہے جو سامان ترکی والوں نے دیا تھا وہی سامان پیک کر واپس بھجوا رہے ہیں،

وہ بھی غصہ نہیں کرینگے کیونکہ انہیں پتہ ہے یہ چوری ہے ،یہاں کا مال ادھر اُدھر کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اسحاق ڈار کے خلاف پارٹی کے اندر بڑا شدید رد عمل ہے ۔ میں تین مہینے پہلے کہہ رہا تھا کہ (ن) اور (ش) بنے گی اب تو میں تین پارٹیاں بنتے ہوئے ریکھ رہا ہوں ، مریم نواز اپنے شوہر کو اپنی سیاست پر نہیں لا سکیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…