منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

جیل بھرو تحریک شروع کرو ایسا جواب دیں گے جو تمہارے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا، رانا ثنا اللہ کی عمران خان کو تنبیہ

datetime 19  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہاہے کہ عمرانی ٹولہ پچھلے 7 ماہ سے جدوجہد کر رہا ہے کہ ملک ڈیفالٹ کرے، ہماری کوشش ہے پاکستان ان بحرانوں سے نکلے، جب بھی مشکل وقت آیا مسلم لیگ (ن)اور نواز شریف نے ملک کو بحرانوں سے نکالا،جیل بھرو تحریک کا ایسا جواب دیں گے

جو وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا۔مسلم لیگ (ن)کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شیخ رشید کہہ رہا تھا کہ مسلم لیگ (ن)الیکشن سے بھاگ رہی ہے، میں کہتا ہوں یہ دیکھو مسلم لیگ (ن)کے ورکرز سے پنڈال بھرا ہوا ہے، یہ سارے الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہیں اور انشا اللہ اس مرتبہ راولپنڈی کی دونوں سیٹوں سے شیخ رشید اور ان کے بھتیجے کو بھی ہرائیں گے۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہماری صرف ایک رائے ہے ملک میں ایک ہی نگران حکومت ہو گی تو الیکشن صاف اور شفاف ہوں گے، آئین میں 90 روز میں الیکشن ہونے کا ذکر ہے تاہم وہاں یہ بھی ہے کہ پاکستان میں الیکشن کیئرٹیکر سیٹ اپ کے تحت ہوں گے تاکہ الیکشن صاف اور شفاف ہوں، اگر 2 اسمبلیوں کے الیکشن آج اور 3 اسمبلیوں کے 3 ماہ بعد ہوں گے تو سارا سال الیکشن ہوتا رہے گا۔انہوں نے کہا عمرانی ٹولے کو یہ کہنے کا موقع ملے گا کہ وفاقی حکومت ان کی تھی، بلوچستان اور سندھ میں ان کے اتحادیوں کی حکومت تھی، میرے ساتھ دھاندلی ہوئی ہے، یہ پھر اسی ہتھکنڈوں کے اوپر ملک کو اپنے بنیادی ایجنڈے افراتفری اور انارکی کی طرف لے کر جائے گا، یہ ہر وقت ملک میں اس طرح کی حرکتیں کرنے پر تلا رہتا ہے، یہ ملک میں عدم استحکام رکھنے کیلئے کبھی لانگ مارچ، کبھی احتجاج، کبھی ریلیاں، کبھی کوئی اور ہربہ استعمال کرتا رہتا ہے۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے جیل بھرو تحریک شروع کی ہے،

ایک طرف تو یہ بنکر میں چھپ کر بیٹھو ہے اور باہر نہیں نکلتا دوسری طرف خواتین اور کارکنوں کو بلایا ہوا ہے کہ مجھے کوئی گرفتار نہ کر لیں، کہہ رہا ہے میں کارکنوں سے جیلیں بھروں گا، تم جیل بھرنے کی تحریک شروع کرو، ہم تمہیں انشا اللہ ایسا جواب دیں گے جو تمہارے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم جیل میں ان ورکرز کو نہیں رکھیں گے

جن کو تم گمراہ کر کے بھیج رہے ہو، ہم عمرانی ٹولے کے ان لوگوں کو جیلوں میں رکھیں گے جو ملک میں انارکی اور افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں، ان کے صدر کی شکل دیکھیں تو لگتا ہے کہ وہ ابھی آپ سے خیرات مانگے گا، اس نے آرڈیننس پر دستخط صرف اس لیے نہیں کیے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ دس پندرہ دن لیٹ ہو جائے تاکہ ملک اور زیادہ مہنگائی اور مشکلات میں جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…