ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کراچی کنگز کو مسلسل تیسرے میچ میں شکست

datetime 18  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کنگز کی مسلسل تیسری شکست، کوئٹہ نے 6رنز سے میچ جیت لیا، شعیب ملک کی نصف سنچری رائیگاں گئی۔پاکستان سپر لیگ سیزن 8کا چھٹا میچ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلا گیا جس میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 168رنز بنائے۔کراچی کنگز 169رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر162رنز تک محدود رہی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے میچ 6رنز سے جیت لیا۔کراچی کنگز کا آغاز بھی اچھا نہیں رہا اور 35رنز پر ان کے3کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، شرجیل خان اور حیدر علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ جیمز ونس نے 22رنز بنائے۔میتھیو ویڈ 15اور کپتان عماد وسیم 5رنز بنائے، اس کے بعد شعیب ملک اور عرفان خان نیازی نے کریز سنبھالی دونوں نے ٹیم کو 86رنز کی شراکت فراہم کی تاہم آخری اوور میں درکار 24رنز نہ بناسکے۔تجربہ کار بلے باز شعیب ملک49گیندوں پر71اور نوجوان بیٹر عرفان خان نیازی 26گیندوں پر37رنز بنا ئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے صرف29رنز دے کر 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ، محمد نواز اور محمد قیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ دینے کا کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا فیصلہ درست ثابت ہوا انہوں نے پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رن دیئے2کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے صرف13رنز پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے، جن میں جیسن رائے اور عبدالواحد بنگلزئی صفر، صفر اورعمر اکمل 4رنز بناسکے۔کپتان سرفراز احمد، مارٹن گپٹل کا ساتھ دینے کریز پر آئے تو وہ بھی 5رنز بنا کر چلتے بنے۔

کپتان کے بعد افتخار احمد نے مارٹن گپٹل کو جوان کیا، دونوں نے مل کر ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعہ 92رنز تک پہنچایا تاہم افتخار احمد 32رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر عمران طاہر کو کیچ تھما بیٹھے، محمد نواز بھی3رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کراچی کنگز کے بولرز کے سامنے مارٹن گپٹل آخری وقت تک ڈٹے رہے، انہوں نے 44گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی

اور مزید 18گیندیں کھیل کر اسے سنچری میں تبدیل کردیا۔کیوی بلے باز مارٹن گپٹل نے 19ویں اوور میں اینڈریو ٹائے کو 4چوکوں اور3چھکے لگا کر30رنزبنائے۔ انہوں نے67گیندوں پر 12چوکوں اور4بلند و بالا چھکوں کی مدد سے 117رنز بنائے، وہ اننگز کی آخری گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوئے۔کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم نے4اوورز میں 16رنز دے کر 3، عامر یامین نے 37رنز کے بدلے 3اور محمد عامر نے4اوورز میں 23رنز دیکر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے کھیلنے والے کیوی بیٹر مارٹن گپٹل کو شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…