کراچی (این این آئی)کراچی کی احتساب عدالت میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفی کمال اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ملاقات میں دونوں رہنمائوں کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
اس موقع مصطفی کمال نے شاہد خاقان عباسی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو دیکھ کر تھوڑی امید ہوتی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے سوال پوچھا کہ آپ پر کونسا کیس ہے؟مصطفی کمال نے کہا کہ میرے اوپر ایسا کیس ہے جیسے بندہ قتل کر دیا اور وہ سامنے گھوم رہا ہو۔سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ سارے کیس ہی ایسے ہیں، میں تو حیران ہو گیا، آج سابق آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری بھی ملے، جو کھلم کھلے کرپٹ ہوں وہ یہاں نظر نہیں آتے، جن لوگوں نے کام کیے وہ در بدر گھوم رہے ہیں۔مصطفی کمال نے کہا کہ آپ سے مل کر خوشی ہوئی میں آپ کو بہت دیکھتا ہوں۔صحافی نے شاہد خاقان سے مکالمہ کیا کہ یہ آپ کو وزیرِ اعظم بننے کی دعا دے رہے ہیں۔مصطفی کمال نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی وزیرِ اعظم بننے کے مستحق ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ لوگ وزیرِ اعظم کا عہدہ لے کر پھریں گے کوئی آئے گا نہیں۔