بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

وسیم اکرم جلدی غصے میں آجاتے ہیں انضمام الحق کا دلچسپ تبصرہ

datetime 16  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( این این آئی) پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن میں سنسنی خیز میچز جاری ہیں، ایسے میں سابق کپتان انضمام الحق نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے حوالے سے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔نجی ٹی وی چینل پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے انضمام الحق سے سوال کیا

کہ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کے آخری لمحات میں وسیم اکرم کافی تنا میں نظر آرہے تھے جس پر انضمام نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ وہ بہت جلدی غصے میں آجاتے ہیں اور وہ جس طرح کے الفاظ استعمال کرتے ہیں وہ شاہد آفریدی اور مصباح جانتے ہیں۔سابق کپتان کے مزاحیہ جواب پر شاہد آفریدی، مصباح الحق سمیت پینل میں شامل تمام لوگ ہنس پڑے۔انضمام الحق نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی خوقبصورتی ہے کہ سنسنی خیز میچز ہورہے ہیں، ایسی کرکٹ سے دبا کے حالات کا سامنا کرنے کا طریقہ معلوم ہوتا ہے۔ سلیکٹرز پی ایس ایل پر گہری نظر رکھتے ہیں کیونکہ پریشر میں پرفارم کرنا آسان نہیں۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو ایک جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دی تھی۔کنگز اور زلمی کے میچ میں اہم بات یہ تھی کہ عماد وسیم اور محمد عامر دونوں پاکستانی اسکواڈ میں واپسی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم پشاور کی نمائندگی کررہے ہیں جو گزشتہ سیزن میں کنگز کی قیادت کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…