ہفتہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2025 

تاریخ میں پہلی دفعہ پاکستانیوں کیلئے جاپان کے ورکنگ ویزوں کا آغاز

datetime 16  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک جاپان تاریخ میں پہلی دفعہ پاکستانیوں کے لیے جاپان کے ورکنگ ویزوں کا آغاز ، نو سو پاکستانی ملازمت کے لیے جاپان پہنچ گئے ، پاکستانی خواتین بھی شامل ہیں.دو ہزار ڈالر سے زائد تنخواہ ، رہائش اور دیگر سہولتیں بھی شامل ہیں جبکہ انٹرن شپ

ویزے بھی لگنا شروع ہوگئے ۔کئی لاکھ ویزوں کی گنجائش ہے،روزنامہ جنگ میں عرفان صدیقی کی خبر کے مطابق  اس حوالے سے پاکستان اور جاپان کی نجی تنظیمیں سفارتخانہ پاکستان ٹوکیو اور اوورسیز پاکستانیوں کی وزارت زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو جاپان بھجوانے کے لیے مشترکہ کوششیں کررہی ہیں .سفیر پاکستان کی ہدایات پر بائیس فروری کو سفارتخانہ پاکستان ٹوکیو میں بڑا سیمینار منعقد ہورہا ہے جس میں چالیس سے زائد جاپانی کمپنیاں شریک ہونگی جبکہ پاکستان سے سیکریٹری وزارت اوورسیز پاکستانی اور دیگر سرکاری افسران آن لائن شریک ہونگے .اس حوالے سے کمیونٹی ویلفئر اتاشی عاشج لقمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جاپان میں پاکستانی سفارتخانے اور پاکستان میں وزارت سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل و ترقی، وزارت وفاقی تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ کی مشترکہ کوششوں سے جاپان میں پاکستانی ہنرمندوں کی آمد کا آغاز ہو چکا ہے۔جاپان اور پاکستان کے مابین افرادی قوت کے حوالے سے یہ پہلا موقع ہے کہ جاپانی کمپنیوں نے جاپانی زبان جاننے والے ہنر مند پاکستانیوں کو بطور ٹیکنیکل انٹرنز ہائر کرنا شروع کیا ہے۔اس سلسلے میں سفارتخانہ پاکستان نے جاپانی کمپنیوں کی آگاہی کے لئے جاپان میں پاکستانی افرادی قوت بارے آگاہی سیمینارز کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان میں آخری دن


شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…