لاہور( این این آئی)لاہور میں نجی یونیورسٹی کی تیسری منزل ے کودنے والی طالبہ کو ہوش آ گیا ،طالبہ کوطبیعت بہتر ہونے پر وینٹی لیٹر سے ہٹادیا گیا ہے،طالبہ نے اپنے اہل خانہ سے بات چیت کی۔پولیس کے مطابق طالبہ کی موبائل کالز کا ریکارڈ نکلوایا گیا،27 منٹ تک لڑکی سے بات کرنے والے نوجوان کو شامل تفتیش کر لیا گیا جس کا تفصیلی بیان ریکارڈ کیاجائے گا۔
پولیس تفتیش کے مطابق واقعہ ورثا ء کی جانب سے پسند کی شادی میں رکاوٹ پر پیش آیا،سربراہ میڈیکل بورڈ ڈاکٹر جودت سلیم کے مطابق ریڑھ کی ہڈی کی سرجری سے متعلق آج جمعہ کے روز دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔سربراہ میڈیکل بورڈ کے مطابق مجموعی طورپر مریضہ کی حالت تسلی بخش اورمستحکم ہورہی ہے، ماہر نفسیات کی ٹیم بھی آج جمعہ کے روز مریضہ کا انٹرویو کرے گی ۔















































