جمعرات‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2025 

حکومت ٹھیک ہوگی تو رات کو باہر نکلتے ہوئے کوئی خوف زدہ نہیں ہوگا، چیف جسٹس

datetime 15  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس عمر عطابندیال نے قومی احتساب بیورو(نیب) قوانین میں ترمیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی درخواست سماعت کے دوران بنیادی حقوق پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت ٹھیک ہو گی تو رات کو باہر نکلتے ہوئے کوئی خوف زدہ نہیں ہوگا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے نیب ترامیم کے خلاف پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کو پہلے دیکھنا ہو گا کہ نیب ترامیم سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی یا نہیں، آرٹیکل 184/3 کے استعمال کے لیے بنیادی حقوق کی براہ راست خلاف ورزی کا تعین ضروری ہے۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے پاس کسی بھی معاملے کو دیکھنے کا وسیع تر اختیار موجود ہیں جبکہ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کیا آرٹیکل 184/3 کے استعمال سے قبل درخواست گزار کو ہائی کورٹ میں جانا چاہیے تھا۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ نیب کیس کو سنتے ہوئے کافی وقت گزر چکا ہے لیکن اب تک نہیں بتایا گیا کہ نیب ترامیم سے کون سا بنیادی حق متاثر ہوا ہے۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ اگر بنیادی حقوق پر عدالت کو مطمئن نہیں کیا گیا تو مفاد عامہ کا سوال تو بہت بعد میں آئے گا۔وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ حکومت ایسے کوئی قوانین نہیں بنا سکتی جو بنیادی حقوق سے منافی ہوں، جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ نیب کو ختم کر دے تو درخواست گزار اس کی بحالی کے لیے آ سکتا ہے۔مخدوم علی خان نے کہا کہ پارلیمنٹ نیب کو ختم کر دے تو اس کی بحالی کیلئے چیلنج نہیں کیا جا سکتا،

اگر عدالت قانون سازی کالعدم یا بحال کرنے لگی تو پارلیمنٹ غیر فعال ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر نیب ترامیم اسلامی اصولوں کے منافی ہیں تو اس کا تعین وفاقی شرعی عدالت کو کرنا ہے، جس پر جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ اگر وفاقی شرعی عدالت نیب ترامیم کو کالعدم قرار دے تو پھر کیا ہو گا تاہم مخدوم علی خان نے جواب دیا کہ طاقت اور اختیار میں واضح فرق ہے۔

مخدوم علی خان نے کہا کہ عدالت قانون کو غلط قرار دے کر واپس بھیج سکتی ہے ختم نہیں کر سکتی، چیف جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ کرپشن کا تعلق قانون کے نفاذ، صاف شفاف حکومت اور سماجی نظام سے ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے گڈ گورننس ضروری ہے، گڈ گورننس کا مطلب ہے کہ ملکی قوانین ہر شخص پر واضح ہونے چاہئیں،

اگر حکومت ٹھیک ہو گی تو رات کو باہر نکلتے ہوئے کوئی خوف زدہ نہیں ہوگا۔چیف جسٹس نے کہا کہ اگر گڈ گورننس ہو گی تو کسی کو اپنے تحفظ کے لیے ہتھیار ساتھ لے کر نہیں گھومنے پڑیں گے، واٹس ایپ پر میسجز سے لوگوں کے ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے پیسے ہتھیائے جا رہے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ اگر نظام ایمان دار ہو گا تو کسی کو سرمایہ کاری کرنے میں ہچکچاہٹ نہیں ہو گی،

آئین پاکستان کے تحت زندہ رہنے کے حق کی تعمیل لازم ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ قدیم معاشرے میں زندہ رہنے کا حق محض روٹی، کپڑا اور مکان سے پورا ہوتا ہوگا، آج کے زمانے میں زندہ رہنے کے لیے تعلیم اور صحت سمیت سہولیات لازم ہیں، کرپشن سے زندہ رہنے کا حق متاثر ہوا ہے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ آج دو اغوا شدہ بچیاں 6 سال بعد بازیاب ہوئیں کیونکہ کوئی نظام ہی نہیں ہے،

پولیس کو بچیوں کی بازیابی کے لیے انٹیلی جنس ایجنسیوں کا سہارا لینا پڑا۔چیف جسٹس نے کہا کہ پولیس میں صلاحیت کا فقدان اصل میں شہریوں کے زندہ رہنے کے حق کی خلاف ورزی ہے، واضح کہہ چکے ہیں کہ عدلیہ حکومت کرنا چاہتی ہے نہ ہی کرے گی۔چیف جسٹس نے کہاکہ کئی سو نیب کیسز عدالتوں سے واپس ہو رہے ہیں، نیب ترامیم نے زیر التوا کیسز کا دروازہ بند کر دیا ہے، نیب ترامیم کو 8 ماہ ہوگئے ہیں

مگر ان کے باقاعدہ نفاذ یا کیسز کی منتقلی کا طریقہ کار نہیں بنایا جا سکا۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ حکومت کے پاس اگر نیب قانون میں الفاظ بدلنے کا وقت ہے تو کیسز کی منتقلی کا طریقہ کار بنانے کا کیوں نہیں ہے۔چیف جسٹس نے سوال کیا کہ اگر احتساب عدالت کے منتقل کیسز کو اینٹی کرپشن دائرہ اختیار سے خارج قرار دے تو کیا ہوگا، جس پر مخدوم علی خان نے کہا کہ نیب قانون سے پہلے بھی 50 سال ملک میں کرپشن کے کیسز نمٹائے گئے تھے۔سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اس کے ساتھ کیس کی مزید سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…