تُرکیہ زلزلہ،ملبے تلے دبے 13 سالہ لڑکے کو 182 گھنٹے بعد زندہ باہر نکال لیا گیا

14  فروری‬‮  2023

استنبول (اے پی پی)تُرکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے بچ جانے والوں کی امید ختم ہوتے ہی امدادی کارکنوں نے ملبے تلے 182 گھنٹے گزارنے والے 13 سالہ لڑکے کو زندہ باہر نکال لیا۔

ذرائع کے مطابق زلزلے کے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد پیر کے روز جنوبی ترکہ کے صوبہ ہاتے میں ایک منہدم عمارت کے ملبے کے نیچے سے نو عمر لڑکے کو ریسکیو کارکنوں نے بچایا لڑکا معجزانہ طور پر زندہ پایا گیا ۔اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی میڈیا پر جاری کی گئی ہے۔رائٹرز کے مطابق لڑکے نے بچاؤ کرنے والے کا ہاتھ اس وقت پکڑ لیا جب اس کو سٹریچر پر رکھا گیا۔ اسے ایمبولینس کی مدد سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد اب بھی سینکڑوں افراد ابھی بھی ہزاروں ٹن وزنی عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ترکیہ اور ہمسایہ ملک شام میں گزشتہ پیر کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے سے مرنے والوں کی کل تعداد 37,000 سے زیادہ ہو چکی ہے اور اس میں مزید اضافہ ہونے کا احتمال ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…