منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات، پرویز خٹک اور شہریار آفریدی نے 50، 50ہزار روپے جرمانہ جمع کرا دیا

datetime 14  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات، پرویز خٹک اور شہریار آفریدی نے 50، 50ہزار روپے جرمانہ جمع کرا دیا

پشاور(آئی این پی)پی ٹی آئی رہنما، و سابق وفاقی وزرا پرویز خٹک اور شہریار آفریدی نے 50، 50ہزار روپے جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع کرا دیا،الیکشن کمیشن خیبر پختون خوا کے مطابق پرویز خٹک این اے 25نوشہرہ سے ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، ان پر بلدیاتی انتخابات میں لوئر دیر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام ہے،الیکشن کمیشن کے پی کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک نے وفاقی وزیر کی حیثیت سے جلسے میں شرکت کی تھی، جس پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ان پر 50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا، پرویز خٹک نے جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع نہیں کرایا تھا،الیکشن کمیشن کی جانب سے آر اوز کو ہدایت کی گئی تھی کہ ضمنی انتخابات کے ایسے امیدواروں سے سابقہ جرمانے کی وصولی کی جائے، سابق وفاقی وزیر شہر یار آفریدی نے بھی 50ہزار روپے جرمانہ قومی خزانے میں جمع کرا کے چالان ریٹرننگ آفیسر کو پیش کر دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…