حسن علی نے بابراعظم سے شادی کرنے کی درخواست کر دی

12  فروری‬‮  2023

کراچی (این این آئی)پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کھیل کر انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے سے قبل ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کا ماحول کیا ہوتا ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں دنیا بھر کے ٹاپ انٹرنیشنل پلیئرز کے ساتھ

ڈریسنگ روم شیئر کیا جس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، سب سے اہم یہ تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے سے قبل ہی انٹرنیشنل کرکٹ کا ماحول مل گیا جس کا فائدہ یہ ہوا کہ جب انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی تو اس کا پریشر نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ شاداب خان سمیت بہت سے کھلاڑی پی ایس ایل سے نکل کر ہی آئے ہیں اور یہ نوجوانوں کیلئے ایک اچھا موقع ہے کہ وہ اس لیگ میں کھیلیں، اچھا پرفارم کریں اور سب کی توجہ حاصل کریں۔ حسن علی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کیلئے اسلام آباد کا اسکواڈ کافی بیلنس ہے، ہر شعبے میں اچھے کھلاڑی موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاداب خان کو ویسے تو بہت سے تحفے مل گئے ہیں تاہم اگر اسلام آباد کی ٹیم جیت گئی تو یہ بھی شاداب خان کی شادی کا ایک تحفہ ہوگا۔ اس موقع پر ایک صحافی کی فرمائش پر حسن علی نے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے بھی شادی کی درخواست کردی۔ایک سوال پر حسن علی نے کہا کہ شاداب خان نے بطور کپتان کافی اچھا کھیل پیش کیا ہے اور خود کو ایک اچھا کپتان منوایا ہے، اگر مستقبل میں پاکستان کی قیادت کا موقع ملا تو بھی شاداب جان لگاکر قیادت کریں گے۔ایک سوال پر فاسٹ بولر نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ ان کیلئے بھی اچھا موقع ہے کہ وہ اچھی پرفارمنس دیں اور ثابت کریں کہ حسن علی ابھی ختم نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ وہ اپنا جشن منانے کا انداز وہی رکھیں گے کیونکہ برانڈز اپنا انداز کبھی نہیں بدلتے۔ حسن علی نے کہا کہ وہ اپنی بیٹنگ پر بھی کام کررہے ہیں جہاں موقع ملا وہ اس شعبے میں بھی اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔

جب ایک صحافی نے پوچھا کہ آپ فیلڈ پر شرارتیں کرتے ہیں جس پر ناقدین کا کہنا ہے کہ کرکٹ سے فوکس ہٹ جاتا ہے تو حسن علی نے کہا کہ انہیں کرکٹ کے سوا کوئی اور کام آتا نہیں تو کرکٹ سے فوکس کیسے ہٹا سکتے ہیں؟ جس کو لگتا ہے کہ کرکٹ کو اہمیت نہیں دیتا وہ ا?کر دیکھ لیں کہ ٹریننگ کس طرح کرتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…